غزہ کی پٹی کے لوگوں کی جبری بے دخلی مصری ریاست کے لیے واضح خطرہ ہے، مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفیٰ مدبولی


مصری وزیر اعظم ڈاکٹر مصطفیٰ مدبولی نے کہا ہے کہ مصر اپنی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی غزہ سے جبری بے دخلی کی کسی بھی کوشش پر بین الاقوامی قانون کے مطابق مصر کی جانب سے فیصلہ کن ردعمل ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصطفیٰ مدبولی نے مصری پارلیمنٹ کے ایک غیر معمولی اجلاس کے دوران مصر کی جانب سے فلسطینیوں کی نقل مکانی سے نمٹنے کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کے لوگوں کی جبری بے دخلی مصری ریاست کے لیے واضح خطرہ ہے۔ مصر کے تمام عہدیداروں نے بین الاقوامی سطح پر تمام عہدیداروں کو فلسطین میں کشیدگی میں اضافے کی وارننگ بھیجی ہے۔
مدبولی نے اس بات پر زور دیا کہ مصر نہ صرف موجودہ وقت میں بلکہ کچھ عرصے سے دباؤ کا شکار ہے۔ اسی وجہ سے مصری ریاست کا وژن اس معاملے سے آگاہ ہوا اور اس نے قومی منصوبوں کو قائم کرنے کے ساتھ ساتھ مصری عوام کو مضبوط اور مسلح کرنا شروع کیا۔
مصدری وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مصری نقطہ نظر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ مشرقی یروشلم پر مشتمل دو ریاستی حل کے سوال فلسطینی ریاست کے قیام کا کوئی متبادل نہیں۔ مصر واحد ملک ہے جو کسی ایک فلسطینی دھڑے کی حمایت نہیں کرتا بلکہ ہم تمام فلسطینیوں کےساتھ ہیں ہمارا فلسطین کے ساتھ الگ سے کوئی مفاد وابستہ نہیں۔
مصری وزیر اعظم نے رفح کراسنگ کو بند کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے جو کچھ میڈیا میں کہا جا رہا ہے وہ ’فورتھ جنریشن وار‘ کا حصہ ہے۔انہوں اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جانب سے سیاسی افق کو بند کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
مصر نے فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے گھر کرنے اور انہیں سینا کے علاقے کی طرف ہجرت کرنے پرمجبور کرنے وہاں دوبارہ آباد کرنے کے منصوبے کو سختی سے مسترد کر دیا۔ مصر کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کو ختم کرنے کی کسی سازش کو قبول نہیں کرے گا۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں اسرائیل کے بعض خفیہ منصوبے بھی سامنے آئے ہیں۔ ان میں ایک سازشی منصوبہ غزہ کے لاکھوں لوگوں کو وہاں سے بے دخل کرکے مصر کے جزیرہ نما سینا منتقل کرنا ہے۔

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 4 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل





