چین غزہ میں امن کی بحالی کے لیے انتھک کوششیں کر رہا ہے، چینی مندوب جانگ جون

.jpg&w=3840&q=75)
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں امن بحالی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطا بق متحدہ عرب امارات اور مالٹا کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے چین کی سربراہی میں غزہ کی پٹی کی صورتحال بارے ایک اجلاس میں مندوب جانگ جون نے کہا کہ ان کا ملک امن کی بحالی کے لیے انتھک کوششیں کر رہا ہے،بین الاقوامی برادری کو جنگ بندی کے فروغ کے لئے فوری طور پراپنی کوششوں کو تیز کرنا چا ہیے۔
انہوں نے کہا کہ چین عام شہریوں کے مکمل تحفظ کا مطالبہ ،غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی واضح خلاف ورزیوں کی شدید مذمت اور دو ریاستی حل کے سیاسی امکانات کو بحال کرنے کی کوششوں کا حامی ہے۔موجودہ صورتحال کا کوئی بھی حل دو ریاستی حل سے منحرف نہ ہو اور یہ علاقائی امن و استحکام کے لئے سازگار ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مستقبل اور تقدیر کے بارے میں کوئی بھی انتظام فلسطینی عوام کی رضامندی اور خطے کے ممالک کے جائز خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہئے۔ اقوام متحدہ کو بین الاقوامی اتفاق رائے پیدا کرنے اور امن عمل کو آگے بڑھانے میں فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔ سلامتی کونسل کو فلسطین اسرائیل صورتحال پر ذمہ دارانہ اور بامعنی کارروائی کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے جو تاریخ اور ضمیر کے امتحان پر پورا اتر سکتی ہیں

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 6 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- an hour ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 5 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 4 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 5 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- an hour ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 5 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 3 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 2 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 42 minutes ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 4 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- an hour ago