20 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن نہ ہوئے تو بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا جائے گا

.jpg&w=3840&q=75)
الیکشن کمین نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔
الیکشن کمین نے تحریک انصاف کو 20روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ 7 دن میں انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق رپورٹ جمع کرئی جائے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن آئین کے مطابق شفاف نہیں تھے، پارٹی الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان بلے کیلئے نااہل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں تحریک انصاف کا انتخابی نشانہ بلا برقرار رکھا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ جو ریکارڈ پیش کیا گیا اس پر کمیشن مطمئن نہیں کیا جا سکا، کمیشن نے دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا لیکن کوئی مصدقہ ریکارڈ نہیں ملا۔ انٹرا پارٹی الیکشن کےلئے پارٹی چیف الیکشن کمشنر کے اجلاسوں کا ریکارڈ مہیا نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 10،9،8 جون کو ہوئے، کچھ کلیئر نہیں۔
عام انتخابات میں حصہ لینےکیلئےتحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات 20 روز میں ہر صورت کرانے ہونگے،توشہ خانہ کیس میں نا اہلی کے باعث سابق وزیراعظم عمران خان چیئرمین کے عہدے کیلئے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن قرارداد کا ڈرافٹ مہیا کرنے میں بھی ناکام رہی۔
واضح رہے کہ 13جون2021 سے پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن التواء کاشکار تھے،8 جون 2022 کو پی ٹی آئی نے پارٹی۔آئین 2019 میں تبدیلی کی اور 10 جون2022 کو پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن کرایا اور منتخب ممبران کی لسٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی،پھر اسکے بعد پی ٹی آئی 2022میں پارٹی آئین میں ترمیم کی۔
پی ٹی آئی کاچیف الیکشن کمشنرجمال انصاری نے کمیشن۔کو بتایا تھا کہ ہم نے آئین میں تبدیلی کی ہے اورپارٹی آئین کمیشن میں جمع کروایا لیکن بعد میں پارٹی کے وکیل بیرسٹرگوہر نے الیکشن کمیشن کوبتایاکہ ہم نے پارٹی آئین میں ترامیم واپس لے لی ہے اورسرٹیفیکیٹ کمیشن میں جمع کروایا،جس پر کمیشن نے 13ستمبرکوفیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے بہت افسوس ہوا،الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن نے یہ نہیں کہا تھا کہ پارٹی الیکشن آئین کے مطابق نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ڈاکومنٹس پورے نہیں ہیں،آج کے فیصلے سے بڑا دکھ ہوا،کسی خاص مقصد کیلئے اس فیصلے میں تاخیر کی گئی۔
وکیل بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بلے کا نشان ہمارے پاس رہے گا،اس آرڈر کو ہم مناسب فورم پہ چیلنج کریں گے،پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو متعلقہ فورم میں چیلنج کرنے پر مشورہ کرے گی۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 16 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 14 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 10 گھنٹے قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 9 گھنٹے قبل




