Advertisement
تجارت

یو اے ای میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے انشورنس پریمیئم میں کمی کا اعلان

گاڑیوں کی طلب میں اضافے کو دیکھتے ہوئے انشورنس کے پریمیم میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈپٹی چیئرمین انشورنس ایسوسی ایشن

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 23 2023، 7:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
یو اے ای  میں  بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے انشورنس پریمیئم میں کمی کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی امارات انشورنس ایسوسی ایشن نے دبئی میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں 50 فیصد کمی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے ایسوسی ایشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد مظہر حمادہ کے حوالے سے بتایا کہ ماضی کے مقابلے میں الیکٹریکل گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں کمی کا فیصلہ مذکورہ گاڑیوں کی طلب میں ہونے والے اضافے اور سپیئر پارٹس کی فراہمی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیاں تیار کرنے والی بعض کمپنیوں کی ایجنسیاں دبئی میں نہیں ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ کمپنیاں محض ڈسٹری بیوٹرز پر ہی اکتفا کرتی ہیں ،اس کے علاوہ ان گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کے لیے گیراج بھی محدود تعداد میں ہیں جس کی وجہ سے ان کی انشورنس کا پریمیم زیادہ ہوتا تھا

تاہم اب جبکہ ان گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اسے دیکھتے ہوئے انشورنس کے پریمیم میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ پرزوں کی فراہمی انشورنس کمپنی کی ذمہ داری نہیں ہوتی، کمپنی صرف مطلوبہ رقم فراہم کرنے کی پابند ہے۔

Advertisement