تیسرا میچ لوٹن ٹائون اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں کھیلا جائے گا


لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔
ای پی ایل میں کل(ہفتہ کو )مزید 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔پہلا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور لیورپول کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا،دوسرے میچ میں برنلے اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیمیں ٹرف مور، برنلے میں آمنے سامنے ہوں گی۔
تیسرا میچ لوٹن ٹائون اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ نیوکیسل یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان سینٹ جیمز پارک، نیوکیسل میں کھیلا جائے گا،پانچویں میچ میں ناٹنگھم فاریسٹ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں دی سٹی گرائونڈ، ناٹنگھم کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ چھٹا میچ شیفیلڈ یونائیٹڈ اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان برامل لین، شیفیلڈ میں کھیلا جائے گاجبکہ ہفتہ کے ساتویں اور آخری میچ میں برینٹ فورڈ اور آرسنل کی ٹیمیں برینٹ فورڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 28 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 12 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 6 گھنٹے قبل





