Advertisement

چین ،منی بس اور پک اپ ٹرک میں تصادم سے 8افراد ہلاک

حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 24 2023، 3:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین ،منی بس اور پک اپ ٹرک میں تصادم سے 8افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں منی بس اور پک اپ ٹرک میں تصادم سے 8افراد ہلاک ہو گئے۔

چینی خبر رساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ جمعے کی صبح 8 بجے منچن کائونٹی کے شہر ویووی میں پیش آیا جس سے 8افراد ہلاک اور 3زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement