جی این این سوشل

علاقائی

سوات : سیاحوں سے بھری گاڑی کھائی میں جا گری

زخمی ہونے والے افراد میں چار افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوات : سیاحوں سے بھری گاڑی کھائی میں جا گری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوات : کالام کے علاقے پشمال کے علاقے سیاحوں سے بھری گاڑی کھائی میں جا گری ۔

حادثہ میں 3 افراد جان بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے ۔

زخمیوں کو مرہم پٹی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس حکام کا کہناہے کہ سیاحوں کی گاڑی کالام سے اسلام آباد کی جانب جا رہی تھی کہ کھائی میں جا گری ۔

زخمی ہونے والے افراد میں چار افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کا تعلق پنجاب سے ہے جو سیر کیلئے آئے ہوئے تھے۔

 

 

دنیا

کشمیریوں کی مزاحمت جاری، صرف دو ماہ کے دوران 11 بھارتی فوجی ہلاک

کشمیری عوام کی بھارتی فوج کیخلاف مزاحمت نے جھوٹے امن کے دعوؤں کا پردہ فاش کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کشمیریوں کی مزاحمت جاری، صرف دو ماہ کے دوران 11 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیوں اور کشمیری عوام کی مزاحمت نے تازہ ترین تفصیلات میں بھارت کے جھوٹے امن کے دعووں کا پردہ فاش کر دیا۔

کشمیری عوام کی مزاحمت میں صرف دو ماہ کے دوران 11 بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران مودی سرکار اپنے کالے کرتوتوں کی دنیا کی نظریں ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی مزاحمت جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق 16 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈا میں چار بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اسی طرح، ضلع کٹھوعہ میں ہونے والے حملے کے بعد کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

مزید برآں 27 جولائی کو ضلع کپواڑہ میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت چار فوجی زخمی ہوئے۔

مودی سرکار اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشیوں کا سہارا لے رہی ہے۔ اس کے علاوہ پلوامہ ڈرامہ کے الزام بھی پاکستان پر لگائے گئے تھے، جس کی تصدیق بھارتی سیاستدانوں نے خود کی کہ یہ مودی کی ایک بھونڈی سازش تھی، جس کا مقصد صرف اپنی سیاست چمکانا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور دیگر کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

میرا سوشل میڈیا سے کوئی تعلق نہیں، میں سوشل میڈیا ہینڈل نہیں کرتا، رؤف حسن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما  رؤف حسن اور دیگر کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن اور دیگر کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایف آئی اے نے رؤف حسن اور دیگر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا، رؤف حسن اور دیگر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سیدہ عروبہ کنول کو بھی جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت پیش کیا گیا، سیدہ عروبہ کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریکارڈ میں ریاست مخالف ویڈیوز کے ٹرانسکرپٹ لگائے گئے ہیں جن کا فرانزک بھی کرانا ہے، مزید 8 دن کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے، پیکا ایکٹ کے تحت 30 دن کا ریمانڈ حاصل کرسکتے ہیں، جب تک ملزمان کی کسٹڈی نہیں ہوگی تو ہم انکوائری کیسے کریں گے۔

جج مرید عباس نے استفسار کیا کہ رؤف حسن کا انڈیا سے ویزہ یا ٹکٹ بھی آیا ہے، راحول نامی بندے کے ساتھ آپ کی چیٹ ہے اس کا اقرار کرتے ہیں؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی رؤف حسن کا انڈیا سے سفری ٹکٹ آیا ہے۔

جج مرید عباس نے سوال کیا کہ رؤف حسن صاحب، آپ کبھی بھارت گئے ہیں؟ راحول نامی بندے کے ساتھ آپ کی چیٹ ہے، اس کا اقرار کرتے ہیں؟

رؤف حسن نے جواب دیا کہ میں ریجنل تھنک ٹینک چلاتا ہوں، راحول انگلینڈ میں رہتا ہے اس نے گیسٹ سپیکر کے طور پر مجھے بحرین بلایا تھا، میں کنگ کالج لندن کا سینئر فیلو ہوں، میری ذمہ داری الیکٹرانک میڈیا سے ڈیل کرنا ہے، میرا سوشل میڈیا سے کوئی تعلق نہیں، میں سوشل میڈیا ہینڈل نہیں کرتا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عروبہ پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو ہینڈل کرتی ہیں، انہوں نے ابھی تک اکاؤنٹس کو سرنڈر نہیں کیا۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ خاتون ایک ملازم کے طور پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈل کرتی ہے، سارا کیس صرف موبائل فونز پر آ کر رک جاتا ہے جبکہ سب موبائل فون ایف آئی اے کے پاس ہیں۔

علی بخاری ایڈووکیٹ نے رؤف حسن سمیت دیگر گرفتار افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر دی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ فریڈم آف سپیچ میں بھی سب سے پہلے ریاست کو دیکھنا ہوتا ہے، رؤف حسن نے کہا کہ مجھ پر سوشل میڈیا کی ذمہ داری نہیں ہے لیکن جو گرفتار ان کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں، جسمانی ریمانڈ لینے کی وجہ صرف یہی ہے کہ جن جن سے ان کا تعلق یہی بتا سکتے ہیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

روس نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے مدد کی پیشکش کر دی

روس ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیتا رہا ہے اور پاکستان سٹیل ملز دونوں ممالک کے تعاون کی ایک بہترین مثال ہے، تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے مدد کی پیشکش کر دی

کراچی: کراچی کونسل آن فارن ریلیشنز میں پاک-روس تعلقات پر منعقدہ ایک تقریب میں روسی قونصل جنرل وکٹرووچ نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ روس ہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کو فروغ دیتا رہا ہے اور پاکستان سٹیل ملز دونوں ممالک کے تعاون کی ایک بہترین مثال ہے۔

روسی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ روس نے ڈپلومیٹک ویزا پر تعاون کیا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں پاکستان میں مختلف حکومتیں آئیں لیکن روس کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور روس کے سربراہان نے متعدد شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی ہے اور روس پاکستان کو فوڈ سکیورٹی میں تعاون کرنے کے لیے بھی پیش پیش ہے۔ حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد پروجیکٹس پر کام شروع ہوا ہے۔

روسی قونصل جنرل نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان سٹیل مل کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے اس حوالے سے سنجیدگی سے کام کرنے کی اپیل کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll