جی این این سوشل

پاکستان

خواتین کے خلاف تشددکے خاتمے کیلئے کام کیا جائے ،صدر عارف علوی

صدرمملکت نے سرکاری اداروں، سول سوسائٹی ،ذرائع ابلاغ اورعلماء کرام پرزوردیاکہ خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کے لئے کام کیاجائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خواتین کے خلاف تشددکے خاتمے کیلئے کام کیا جائے ،صدر عارف علوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان ایک ایسے معاشرہ کے قیام کے لئے پُرعزم ہے جہاں خواتین کسی خوف اورتشدد کے بغیرزندگی بسرکرسکیں۔

خواتین پر تشدد کے خاتمے کے آج منائے جانے والے عالمی دن پراپنے پیغام میں صدر نے کہاکہ یہ دن ہرسال اس یاددہانی کے طورپر منایاجاتاہے کہ خواتین کے خلاف تشدد ایک عالمی معاملہ ہے جوہماری اجتماعی توجہ اورلائحہ عمل کامتقاضی ہے۔

صدرنے سرکاری اداروں، سول سوسائٹی ،ذرائع ابلاغ اورعلماء کرام پرزوردیاکہ خواتین کیخلاف تشدد کے خاتمے کے لئے کام کیاجائے۔

دنیا

ایران کا افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا فیصلہ

افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کی فعال ہونے کی وجہ سے خطے کو شدید خطرہ لاحق ہے، ایرانی وزیر دفاع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کا افغانستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا فیصلہ

تہران: ایران نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد خطے میں اور خاص طور پر پڑوسی ممالک میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایران نے دہشتگردوں کے حملوں اور دہشتگردی کی بڑھتی ہوئی دراندازی کے مدنظر افغان سرحد پر ایک بڑی دیوار کھڑی کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔ اس دیوار کی لمبائی 300 کلومیٹر اور اونچائی 4 میٹر ہوگی۔

ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے اس اقدام کی توجیہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کی فعال ہونے کی وجہ سے خطے کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ حال ہی میں کرمان بم دھماکے میں ملوث دہشتگرد بھی افغانستان سے ایران آئے، جس سے ملکی سیکیورٹی کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغان بارڈر کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کی دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایران میں 80 لاکھ سے زائد افغان شہری غیر قانونی طور پر مقیم ہیں، جن میں سے 50 لاکھ کو ایرانی حکام نے ڈی پورٹ کیا ہے۔

ایران کے مشرقی اور جنوب مشرقی علاقوں کو یورپ میں منشیات کی اسمگلنگ کے مرکزی راستے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جس نے ایرانی حکومت کو مزید اقدامات اٹھانے پر مجبور کیا ہے۔

یہ فیصلہ ایران کی طرف سے دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اٹھایا گیا ایک بڑا قدم ہے، جو خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما حسن رؤف کے جسمانی ریمانڈ میں 30 جولائی تک توسیع

عدالت نے رؤف حسن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جبکہ سیدہ عروبہ کنول کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما حسن رؤف کے جسمانی ریمانڈ میں 30 جولائی تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حسن رؤف کے جسمانی ریمانڈ میں 30 جولائی تک توسیع کر دی گئی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جبکہ سیدہ عروبہ کنول کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایف آئی اے نے رؤف حسن اور دیگر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا، رؤف حسن اور دیگر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سیدہ عروبہ کنول کو بھی جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے عدالت پیش کیا گیا، سیدہ عروبہ کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریکارڈ میں ریاست مخالف ویڈیوز کے ٹرانسکرپٹ لگائے گئے ہیں جن کا فرانزک بھی کرانا ہے، مزید 8 دن کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے، پیکا ایکٹ کے تحت 30 دن کا ریمانڈ حاصل کرسکتے ہیں، جب تک ملزمان کی کسٹڈی نہیں ہوگی تو ہم انکوائری کیسے کریں گے۔

جج مرید عباس نے استفسار کیا کہ رؤف حسن کا انڈیا سے ویزہ یا ٹکٹ بھی آیا ہے، راحول نامی بندے کے ساتھ آپ کی چیٹ ہے اس کا اقرار کرتے ہیں؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ جی رؤف حسن کا انڈیا سے سفری ٹکٹ آیا ہے۔

جج مرید عباس نے سوال کیا کہ رؤف حسن صاحب، آپ کبھی بھارت گئے ہیں؟ راحول نامی بندے کے ساتھ آپ کی چیٹ ہے، اس کا اقرار کرتے ہیں؟

رؤف حسن نے جواب دیا کہ میں ریجنل تھنک ٹینک چلاتا ہوں، راحول انگلینڈ میں رہتا ہے اس نے گیسٹ سپیکر کے طور پر مجھے بحرین بلایا تھا، میں کنگ کالج لندن کا سینئر فیلو ہوں، میری ذمہ داری الیکٹرانک میڈیا سے ڈیل کرنا ہے، میرا سوشل میڈیا سے کوئی تعلق نہیں، میں سوشل میڈیا ہینڈل نہیں کرتا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عروبہ پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو ہینڈل کرتی ہیں، انہوں نے ابھی تک اکاؤنٹس کو سرنڈر نہیں کیا۔

پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ خاتون ایک ملازم کے طور پر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہینڈل کرتی ہے، سارا کیس صرف موبائل فونز پر آ کر رک جاتا ہے جبکہ سب موبائل فون ایف آئی اے کے پاس ہیں۔

علی بخاری ایڈووکیٹ نے رؤف حسن سمیت دیگر گرفتار افراد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر دی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ فریڈم آف سپیچ میں بھی سب سے پہلے ریاست کو دیکھنا ہوتا ہے، رؤف حسن نے کہا کہ مجھ پر سوشل میڈیا کی ذمہ داری نہیں ہے لیکن جو گرفتار ان کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں، جسمانی ریمانڈ لینے کی وجہ صرف یہی ہے کہ جن جن سے ان کا تعلق یہی بتا سکتے ہیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما رؤف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر راکٹ حملے میں 12 اسرائیلی ہلاک

اسرائیل نے حزب اللہ پر حملے کا الزام عائد کیا ہے تاہم حزب اللہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی حملہ نہیں کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں پر راکٹ حملے میں 12 اسرائیلی ہلاک

اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کے علاقے میں زور دار راکٹ حملہ کر کے ایک ہی بار 12 اسرائیلی ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیل نے اب تک کے اس انتہائی تباہ کن حملے کا الزام لبنان کی ایرانی حمایت حزب اللہ پر عاید کیا گیا ہے۔ جبکہ حزب اللہ نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ اسرائیل اس حملے کے بعد زیادہ شدید حملے کر کے لبنان میں تباہی کر سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے گولان کی پہاڑیوں کے علاقے دروز میں فٹبال کے میدان پر اُس وقت راکٹس گرے جب وہاں بڑی تعداد میں اسرائیلی بچے جمع تھے،ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فٹبال گراؤنڈ میں کوئی میچ ہو رہا تھا یا اتنی بڑی تعداد میں والدین اور بچے کسی اور تقریب کے لیے جمع تھے۔

اسرائیل نے الزام عائد کیا تھا کہ یہ راکٹس حزب اللہ نے لبنان سے داغے تھے تاہم حزب اللہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی حملہ نہیں کیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فٹبال گراؤنڈ پر راکٹ حملے میں 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے دھمکی دی کہ حزب اللہ تیار رہے، ہم جلد سخت سے سخت جوابی کارروائی کریں گے۔

دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل حملے کا جواز گڑھنے کے لیے حزب اللہ پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے۔ فٹبال گراؤنڈ پر راکٹ حملہ حزب اللہ نے نہیں کیا۔

حملے کے ردعمل میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایکس پر لکھا کہ وہ امریکا کے  دورے کو مختصر کر کے جلد از جلد اسرائیل پہنچنا چاہتے ہیں جس کے انتظامات کے لیے اسرائیلی وزارت خارجہ کو حکامات جاری کرددیئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ وہ حزب اللہ کے خلاف جوابی کارروائی کا حکم دیں گے اور اس پر عمل درآمد کی نگرانی بھی خود کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll