جی این این سوشل

تجارت

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس60 ہزار بھی عبور کرگیا

پیر کو 100 انڈیکس 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس60 ہزار بھی عبور کرگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 60 ہزار بھی عبور کرگیا۔
 
پیر کو 100 انڈیکس 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا جو انڈیکس کا 27 نومبر تک بلند ترین اختتام تھا/ فائل فوٹو
 
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

پیر کے دن کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور  100 انڈیکس 724 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 811 پر بند ہوا جو انڈیکس کا 27 نومبر 2023 تک بلند ترین اختتام تھا۔

منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت  آغاز ہوا اور انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔

 

پاکستان

ڈاکٹرز نےاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ، ہمیں بتایا گیا کہ وہ صحت مند ہیں ، بیرسٹر گوہر

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز  ہسپتال  کے ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکٹرز نےاڈیالہ جیل میں  بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا ، ہمیں بتایا گیا کہ وہ صحت مند ہیں ، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈاکٹرزنے اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی پی ٹی آئی  کا چیک اپ کیا اور ہمیں بتایا گیا وہ صحت مند ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہناتھاکہ آج شام4 بجے 2 ڈاکٹروں نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا، ڈاکٹروں میں ای این ٹی اور میڈیکل اسپیشلسٹ شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں اور انہوں نے آج ایک گھنٹہ ورزش کی، ہمیں جلد بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس مل جائیں گی تو شیئر کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ کارکنوں کا شکر گزار ہوں جو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق فکرمند تھے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز  ہسپتال  کے ڈاکٹروں کی 2 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کیلئے ایک گھنٹے زائد انتظار کیا اور اجازت نہ ملنے پر واپس چلے گئے تھے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان سے چیئر مین پیپلز پارٹی کی ملاقات

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات  کیلئے بلاول ہاؤس کراچی پہنچے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان سے  چیئر مین پیپلز پارٹی  کی  ملاقات

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی ہے، اور اس دوران مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات  کیلئے بلاول ہاؤس کراچی پہنچے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیاکہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، اور یہ خطے کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔

ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے وفد میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور، نثار کھوڑو، شازیہ مری، سید نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔

دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے وفد میں سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، مولانا ضیاالرحمان، راشد محمود سومرو، ناصر محمود سومرو، کامران مرتضیٰ، مفتی ابرار، مولانا اسجد، مولانا عبیدالرحمان اور عثمان بادینی بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہم آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق رائے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایس سی او اجلاس، مہمانوں کی کنونشن سینٹر آمد، وزیراعظم شہباز شریف استقبال کر رہے ہیں

پاکستان 27 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس سی او اجلاس، مہمانوں کی کنونشن سینٹر آمد، وزیراعظم شہباز شریف استقبال کر رہے ہیں

نگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے آج ہونے والے 23 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی رہنماؤں کی آمد جاری ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف مہمانوں کا استقبال کر رہے ہیں۔

پاکستان 27 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے ، وزیراعظم شہبازشریف نے کنونشن سنٹر پہنچنے پر سیکرٹری جنرل ایس سی او کا خیر مقدم کیا،  منگولیا کے وزیراعظم ایون اردین کے کنونشن سینٹر پہنچنے پر وزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا ۔ 

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور ترکمانستان کے وزیراعظم کنونشن سینٹر پہنچے تو وزیراعظم شہبازشریف نے خوش آمدید کہا ۔روس کے وزیراعظم میخائل مشتوستن کنونشن سینٹر پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا  ، روس کو ایس سی او میں اہمیت حاصل ہے۔

قبل ازیں ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں،  نور خان ایئر بیس پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے روسی وزیراعظم کا استقبال کیا، اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگلدستے پیش کیے۔ ایران کے وزیر صنعت کان کنی و تجارت سید محمد اتابک بھی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

آج علی الصبح ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر اویس لغاری نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔

اجلاس کی اہمیت اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے تناظر میں معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، دونوں رہنمائوں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کا اظہار بھی کیا گیا۔کانفرنس میں شرکت کے لیے آنے والے سربراہان مملکت اور غیرملکی وفود کے استقبال کے لیے شہر بھر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پھولوں اور ایس سی او کے رکن ممالک کے جھنڈوں سے سجایاگیا ہے۔

سربراہی اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے علاوہ ایران کے وزیر صنعت و تجارت اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرینگے۔سربراہی اجلاس میں تنظیم کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی اور رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll