جی این این سوشل

صحت

قومی سطح پر 35.4 بلین روپے کی لاگت سے ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان

نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا، نگران وزیر صحت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی سطح پر 35.4 بلین روپے کی لاگت سے  ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر ندیم جان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ 35.4 بلین روپے کی لاگت سے قومی سطح پر ہیپاٹائٹس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے۔

وزارت قومی صحت میں بین الصوبائی وزراءصحت کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کا بھی اجراء کیا جارہا ہے جس کے وجہ سے پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کے تعاون سے 500 بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن اور مکمل فعالی کا منصوبہ مختصر ترین مدت میں مکمل کیا جارہا ہے اور اس کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالا جائے گا۔

اجلاس میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اہم ترین متفقہ فیصلے کیے گئے جبکہ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے صحت اور نمائندگان نے شرکت کی۔

 

کھیل

پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اب چیمپیئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی، اس حوالے سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ اب 7 دسمبر کو ہوگی، میٹنگ میں چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی  چیمپئنز  ٹرافی پر پاکستان کا پارٹنر شپ فارمولا مان لیا ہے، اگلے سال  چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ”کرک انفو“ نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں ہوا۔
کرک انفو کے مطابق منظور شدہ ماڈل کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی دبئی میں کھیلے گا، پاکستان بھی 2027 تک بھارت میں شیڈول ایونٹ کھیلنے نہیں جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان بھی بھارت کی میزبانی والے ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کھیلےگا۔
پی سی بی نے پچھلے ہفتے پارٹنر شپ یا فیوژن کے نام سے نیا فارمولا پیش کیا تھا۔
اب چیمپیئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی، اس حوالے سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ اب 7 دسمبر کو ہوگی، میٹنگ میں چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 شیخوپورہ ضمنی انتخابات میں 34 پولنگ سٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے

مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، حکام کے مطابق حلقے میں کل 124پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 شیخوپورہ ضمنی انتخابات میں 34 پولنگ سٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے

 شیخوپورہ ضمنی انتخابات میں 34 پولنگ سٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ۔

نتائج کے مطابق ن لیگ کو برتری حاصل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی پی 139 کے ضمنی الیکشن میں  34 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ سامنے آیا ہے جس میں ن لیگی امیدوار رانا طاہر اقبال نے 12136 ووٹ حاصل کیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز بھٹی نے 5148 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں ، فارم 45 کے مطابق ن لیگی امیدوار کو 6988 کی برتری حاصل ہے۔

 واضح رہے کہ نشست مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، حکام کے مطابق حلقے میں کل 124پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع جنوبی وزیرستان اور ضلع لکی مروت میں خوارجی دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشنز کو سراہتے ہوئے ان کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے ان آپریشنز میں مطلوب دہشت گرد سمیت 8 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح دشمن کے سامنے کھڑی رہی ہیں، اور “پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll