جی این این سوشل

کھیل

فیفا انڈر17 فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل میچ جرمنی اور فرانس کے درمیان 2 دسمبر کو کھیلا جائے گا

جرمنی اور فرانس کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ چکی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیفا انڈر17 فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل میچ جرمنی اور فرانس کے درمیان 2 دسمبر کو کھیلا جائے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جکارتہ: فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام انڈونیشیا میں جاری فیفا انڈر17 فٹ بال ورلڈ کپ کا انیسواں ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔

جرمنی اور فرانس کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ چکی ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 2 دسمبر کو مناہان سٹیڈیم، سوراکارتہ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل جرمنی کی انڈر 17 ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میچ میں ارجنٹائن کی انڈر 17 ٹیم کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 2-4گول سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں فرانس کی ٹیم نے مالی کو 1-2 گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ یکم دسمبر کو ارجنٹائن اور مالی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ پہلا موقع ہے جب انڈونیشیا نے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کی میزبانی کی اور پہلی بار فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ جنوب مشرقی ایشیا میں منعقد کیا گیا ہے۔ ملائیشیا میں 1997 فیفا ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ اور تھائی لینڈ میں 2012 فیفا فٹسال ورلڈ کپ کے بعد یہ تیسرا موقع ہے کہ اس خطے میں فیفا ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

فیفا انڈر17 فٹ بال ورلڈ کپ کا انیسواں 2021 میں ہونا تھا جو عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا اور چار سال کے بعد کھیلاجا رہا ہے۔چار بار کی عالمی چیمپئن برازیل دفاعی چیمپئن ہےجو میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

علاقائی

 کراچی میں کل 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

31 کلومیٹر طویل ایک نئی ٹرانسمیشن پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے، ترجمان سوئی سدرن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 کراچی میں کل 24 گھنٹے گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں کل 28 جولائی کو صبح پانچ بجے سے لے کر اگلے روز صبح پانچ بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اس حوالے سے ایک شیڈول جاری کیا ہے۔

سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق 31 کلومیٹر طویل ایک نئی ٹرانسمیشن پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔ اس سے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کے لیے گیس کا پریشر بہتر ہو جائے گا۔

پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کی عارضی بندش کی جائے گی جس سے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، منگھو پیر، قصبہ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے تمام سیکٹرز اور بلاکس متاثر ہوں گے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیڈرل بی ایریا کے، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور ماڑی پور کے تمام بلاکس بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار، احسن آباد، جنجال گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی مکمل بند رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک بھر میں آج سے 31 جولائی تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان

موسلادھار بارشوں سے ملک کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا بھی اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں آج سے 31 جولائی تک گرج چمک کیساتھ بارشوں کا امکان

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں 27 جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں اور 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی علاقوں تک پھیلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 27 جولائی سے 31 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم 29 اور 30 جولائی کو کراچی سمیت دیگر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھر پارکر، میر پور خاص ، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور دادو میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلا دھار بارشوں سے ملک کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا بھی اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے عوام کو بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عوام متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

شاہ رخ خان فرح خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پہنچے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ انتقال کر گئیں

ممبئی : بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر اور ہدایتکارہ فرح خان کی والدہ کا 79 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ فرح خان کی والدہ کی وفات کی خبر سے بالی ووڈ انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان گزشتہ رات ہی فرح خان سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے تھے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانا بھی تھیں۔

شاہ رخ خان اور فرح خان کی دوستی بہت پرانی ہے۔ دونوں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ شاہ رخ خان نے فرح خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں بالی ووڈ کی دیگر شخصیات نے بھی فرح خان کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll