Advertisement

امریکا کے سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے

ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں بھی وائٹ ہاؤس کی میٹنگز میں شریک ہوتے رہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 30th 2023, 1:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکا کے سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے

امریکا کے نوبیل انعام یافتہ، انتہائی متنازعہ مگر قابل احترام سفارت کاروں میں سے ایک سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر ایک سو برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہنری کسنجر کا انتقال ریاست کنکٹی کٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ہوا، ہنری کسنجر آخری وقت تک انتہائی فعال رہے۔

ہنری کسنجر 100 برس کی عمر میں بھی وائٹ ہاؤس کی میٹنگز میں شریک ہوتے رہے جبکہ انہوں نے کئی کتابیں لکھیں جن میں سفارت کاری اور قیادت سے متعلق غیر معمولی امور زیر بحث لائے گئے تھے۔

2023 میں انہوں نے بیجنگ کا غیرمعمولی دورہ بھی کیا تھا جہاں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی۔

Advertisement