جی این این سوشل

تجارت

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا ہیتھرو ایئرپورٹ کے دس فیصد شیئرز خریدنے کا معاہدہ

ہیتھرو ایئرپورٹ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کا ہیتھرو ایئرپورٹ کے دس فیصد شیئرز خریدنے کا معاہدہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ریاض: سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف)نے ہسپانوی انفراسٹرکچر کمپنی فیروویل سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے دس فیصد شیئرز کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق پی آئی ایف نے ہیتھرو ایئرپورٹ کے شیئرز کی خریداری کا فیصلہ اس وقت کیا جب ایئرپورٹ کے 25 فیصد شیئرز کی مالک ہسپانوی کمپنی نے اپنے شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دی، فیروویل کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ تین ارب ڈالرکا ہے جبکہ پی آئی ایف نے بتایا کہ یہ خریداری اب بھی ریگولیٹری منظوری سے مشروط ہے۔

اس معاہدے کی منظوری سے برطانوی ایئرپورٹس کے آپریٹر زمیں ہسپانوی کمپنی کی سرمایہ کاری ختم ہوجائے گی جس کا آغاز 56 فیصد سے ہوا لیکن 2013 میں اسے کم کرکے 25 فیصد کردیا گیا۔

معاہدے کے تحت سعودی پبلک انویسمنٹ فنڈ ہسپانوی کمپنی فیرووئل کے دس فیصد جبکہ فرانس میں قائم پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ اس کے پندرہ فیصد شیئرز حاصل کرے گا۔ واضح رہے کہ ہیتھرو ایئرپورٹ کو بین الاقوامی سٹریٹجک حیثیت حاصل ہے، یہ دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں سے ایک ہے، برطانیہ اس کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے کاروباری پارٹنرز کے ساتھ منسلک ہے۔

دنیا

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

شامی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قرار دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں 

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے رات 11 بج کر 20 منٹ پر شام کے وسطی علاقے کے متعدد فوجی مقامات پر حملے کئے،  شامی فضائی فورسز نے کچھ میزائلوں کو گرا دیا، تاہم مقامی امدادی حکام کے مطابق 36 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق شام کے صوبے حاما کے علاقے میسف میں موجود فوجی ریسرچ سینٹر کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا جو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال ہوتا تھا اس مرکز میں ایرانی فوجی ماہرین کی ایک ٹیم بھی موجود تھی جو ہتھیار تیار کرتی تھی۔

تاہم، دمشق اور تہران کے قریب ایک سینئر علاقائی فوجی ذرائع نے اس بات کی تردید کی کہ یہ کیمیائی ہتھیاروں کا مرکز تھا اور کہا کہ جس جگہ کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک معروف شامی تحقیقاتی ادارہ تھا۔

شامی خبر ایجنسی کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ”کھلی جارحیت“ قرار دیا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں 16 افراد کے جاں بحق اور 36 افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ کچھ رہائشی علاقوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصر کنانی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام میں مجرمانہ حملہ قرار دیا ہے۔ ہم ایرانی مرکز یا ایران کے زیرِ تحفظ کسی مرکز کو نشانہ بنائے جانے کے حوالےسے صہیونی حکومت (اسرائیل) سے وابستہ میڈیا رپورٹس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

شامی سرکاری میڈیا بھی فضائی حملوں سے دو جگہ بڑے پیمانے پر آگ لگی جسے بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

5 سال میں 3200 ارب کے ریکارڈ منصوبے مکمل، وزیر منصوبہ بندی

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج 6 سال بعد ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے ہے، 2013 میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 340 ارب روپے تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

5 سال میں 3200 ارب کے ریکارڈ منصوبے مکمل، وزیر منصوبہ بندی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صوبوں کی بنیاد پر پی اسی ڈی پی تقسیم نہیں ہوتی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی وفاق کے دائرہ کار کے مطابق تقسیم ہوتی ہے، پہلے صوبوں کو 40 اور وفاق کو 60 فیصد حصہ ملتا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج 6 سال بعد ترقیاتی بجٹ 1100 ارب روپے ہے، 2013 میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 340 ارب روپے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب صوبوں کو 58 اور وفاق کو 42 فیصد حصہ ملتا ہے، 2018 سے 2022 تک پی ایس ڈی پی میں بہت بے ضابطگیاں ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 5 سال بعد ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے کر دیا تھا، ہمارے 5 سال میں 3200 ارب کے ریکارڈ منصوبے مکمل ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل

 فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور انکی ا ہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اور ریفرنس کی فائل اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوائی جائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل

احتساب عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل کردیا گیا ،  احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔  

فیصلے کےمطابق نیب ترامیم کے تحت 500 ملین سے کم کے مقدمات نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں مال مقدمہ کی قیمت 500 ملین سے کم ہے، لحاظہ توشہ خانہ ٹو ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، توشہ خانہ ٹو مقدمہ اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت کو منتقل کیا جاتا ہے۔   

 فیصلے میں کہا گیا بانی پی ٹی آئی اور انکی ا ہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں اور ریفرنس کی فائل اسپیشل جج سینٹرل کو بھجوائی جائیں، فریقین کے وکلاء کل 10 ستمبر کو سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں۔   

عدالت نے  فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوانے کی ہدایت  کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا کیس  سپیشل جج سنٹرل امجد رانجھا کو منتقل  کردیا۔     

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll