Advertisement

اسرائیل حماس جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع

مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جنگ بندی میں توسیع کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 30th 2023, 3:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل حماس جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں مزید ایک روز کی جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثالثیوں نے اسرائیل کو قیدیوں کی رہائی سے متعلق فہرست مہیا کی لیکن اسرائیل نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے قیدیوں کی تبدیلی پر اصرار کیا تھا۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 6 روزہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے کچھ منٹ قبل جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع کی گئی، مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے جنگ بندی میں توسیع کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کا اختتام قریب پہنچنے کے ساتھ اسرائیلی کابینہ کے دھمکی آمیز بیانات تیز ہوگئے تھے۔

Advertisement