ایشیائی ترقیاتی بینک نے چینی صوبے جیانگ شی میں ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لیے 200 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی
بھر پور ترقی اور آب و ہوا کے باعث بری طرح متاثر اور اس کی پانی کی سطح مسلسل کم ہورہی ہے


بیجنگ: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے چین کے صوبے جیانگ شی میں ماحولیاتی نظام اور موسمیاتی بہتری کے لیے 200 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جیانگ شی چین کے مشرق میں واقع ایک لینڈ لاک صوبہ ہے جو دریائے یانگزے کے اکنامک بیلٹ کے ساتھ واقع اور ملکی اقتصادی ترقی کا اہم مرکز ہے، یہ بھرپور قدرتی وسائل اور تزویراتی ماحولیاتی اہمیت کا حامل ہے بالخصوص میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل ’’ پویانگ لیک ‘‘ اس کا اہم اثاثہ ہے، تاہم یہ تیز، ناپائیدار اور وسائل سے بھر پور ترقی اور آب و ہوا کے باعث بری طرح متاثر اور اس کی پانی کی سطح مسلسل کم ہورہی ہے۔
اس منصوبے میں قدرتی سرمائے پر مبنی فیصلہ سازی اور سرمایہ کاری میں معاونت کے ذرائع کو بڑھانا، آبی وسائل کو منظم کرنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن پلیٹ فارمز کو مربوط کرنا، تباہی کے خطرے سے متعلق ابتدائی انتباہی نظام کی تعمیر کے ساتھ ساتھ کاربن گیسوں کے اخراج کی روک تھام کے لیے مربوط ایکشن پلان کی تیاری شامل ہے۔ یہ پراجیکٹ پرانے شہری محلوں اور دیہی علاقوں میں گندے پانی کی آلودگی پر قابو پانے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے حکومتی کوششوں میں معاونت کرے گا،

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 12 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل




