تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار

ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے، مٹی کے تیل 3 روپے 82  پیسے اور  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 1st 2023, 7:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار

اسلام آباد: نگران وفاقی حکومت کا  آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان، وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق  آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں  کی گئی، البتہ ڈیزل، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے پر برقرار رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت  میں 7 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82  پیسے اور  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کےمطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم سے 15 دسمبر تک کیلئے ہوگا۔