کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے کیلئے سڈنی پہنچ گئی

2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 1st 2023, 9:38 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے کیلئے سڈنی پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا کے دورے پر سڈنی پہنچ گئی۔

پاکستانی ٹیم سڈنی سے ٹیم کینبرا پہنچے گی جہاں 2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔