اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، 142 کلو گرام منشیات برآمد، 16 ملزمان گرفتار
سرگودھا کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 940 گرام آئس برآمدکی گئی ہے


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 13 کارروائیوں کے دوران 142 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 16 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔
اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے سامان سے 474 گرام آئس برآمدکی گئی، پشاور کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر PA-270 کے ذریعے جدہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز نمبر QR-0621 سے قطر جانے والا مسافر گرفتارکیا گیا، سرگودھا کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 940 گرام آئس برآمدکی گئی ہے۔
علامہ اقبال ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں مسافر کے ٹرالی بیگ سے 950 گرام آئس برآمدکی گئی، قصور کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر GF-765 کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 842 گرام ہیروئن برآمدکی گئی،مظفر گڑھ کا رہائشی مُلزم پرواز نمبر FZ-392 کے ذریعے سعودی عرب کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔ریلوے سٹیشن لاہور کے قریب واقع کارگو سروسز آفس میں دورانِ کارروائی 3 کلو ہیروئن برآمدکی گئی۔
راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے 5 کلو آئس برآمدکی گئی ۔فیض آباد، اسلام آباد پر ایبٹ آباد کے رہائشی ملزم کے سامان میں چھپائی گئی 3 کلو آئس برآمدکی گئی۔26 نمبر چونگی اسلام آباد کے قریب ملزم سے 1 کلو کوکین برآمدکی گئی۔چونگی امر سادھو لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 100 عدد نشہ آور (ایکسٹیسی)گولیاں برآمدکی گئیں۔سدھاربائی پاس فیصل آباد کے قریب ٹرک سے 97 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 10 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 7 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 7 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 7 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 7 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 8 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago






