Advertisement

بنگلہ دیش میں 5.5 شدت کا زلزلہ

مرکز رام گنج سے تقریباً 8 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 2nd 2023, 7:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بنگلہ دیش میں 5.5 شدت کا زلزلہ

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے ماہر موسمیات روبیت کبیر نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9بجکر 35منٹ پر ڈھاکہ سمیت چٹگرام، سراج گنج، نرسنگدی، سلہٹ، کھلنا، چاند پور، مداری پور، راجشاہی اور برہمن باڑیا اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ زلزلے سے فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 5.5 اور زیر زمین گہرائی 10کلومیٹر اور مرکز رام گنج سے تقریباً 8 کلومیٹر مشرق شمال مشرق میں تھا۔

Advertisement