Advertisement

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری شروع ،مزید 180 فلسطینی شہید

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق حملوں کے دوران رہائشی عمارتوں کو نقصان کے علاوہ پانچ سونواسی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 2 2023، 10:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری شروع ،مزید 180 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی کل سے جاری بم باری کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 180 سے زائد ہوگئی ہے ۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق حملوں کے دوران رہائشی عمارتوں کو نقصان کے علاوہ پانچ سونواسی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ عارضی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد اسرائیل نے دوبارہ فلسطین پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں فسلطینی شہید ہو چکے ہیں جس میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے ۔

اسرائیلی فوج نے جمعہ کو روز جاری بیان میں کہا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف فوجی آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا ہے جب کہ اسرائیل نے الزام بھی لگایا کہ مزاحمتی گروپ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی سرزمین پر فائرنگ کی۔

Advertisement
Advertisement