استنبول : ترک صدر اردوان نے اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کا قتل عام رکوانے کے لیے پوپ فرانسس سے مدد مانگ لی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے پوپ فرانسس سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ جب تک عالمی برداری اسرائیل کو سزا نہیں دیتی اس وقت تک فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہے گا۔انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے کہا کہ مسیحی دنیا اور عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے پوپ کے پیغامات اہم ہیں۔
دوسری جانب رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے غزہ میں میڈیا ہاؤسز پر اسرائیلی بمباری کو جنگی جرم قرار دے دیا ہے۔رپورٹر ود آوٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میڈیا دفاتر پر اسرائیلی بمباری کی بطور جنگی جرائم تفتیش کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان جھڑپیں بندکرنے کا مطالبہ کیا تھا۔پوپ فرانسیس کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں بچوں سمیت معصوم شہریوں کی موت ناقابلِ قبول ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کم از کم 70 فضائی حملے کیے گئے ہیں ، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے غزہ جل رہا ہے۔ اتوار کودو رہائشی عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ، حملوں میں کم ازکم 42فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ ملبے سے کئی بچوں کی لاشیں نکالنے کے لرزہ خیز مناظر سامنے آئے، ایک بچی 24 گھنٹوں بعد زندہ نکال لی گئی۔
پیرکے روز بھی اسرائیل کی جانب سے شدید بمباری کی گئی ، یہ 2014 میں ہونے والے بمباری کے بعد غزہ کا سب سے زیادہ شدید فضائی حملہ بتایا جاتا ہے۔
حماس کے میڈیا گروپ کے مطابق ان حملوں میں حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ پیر سے اب تک اسرائیل پر 3 ہزار میزائل داغے جا چکے ہیں۔ راکٹ داغنے کی شرح 2006 میں حزب اللہ کے راکٹ حملوں اور 2019 کی لڑائی سے بھی زیادہ ہے۔
دوسری جانب حماس کی جوابی گولہ باری کے نتیجے میں اسرائیل میں 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔الجزیرہ کے نامہ نگار ، جو براہ راست غزہ سے رپورٹنگ کررہے ہیں ، انہوں نے ابھی تک کسی بھی زمینی حملے کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔ تاہم انہوں نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج سرحد پر بڑے پیمانے پر جمع ہورہی ہے۔ اسرائیل کے اس تازہ حملے سے قبل غزہ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ جنگ علاقے کو انسانی بحران سے دوچار کرسکتی ہے۔
علاوہ ازیں او آئی سی نے بھی اسرائیلی بمباری اور وحشیانہ حملوں کو روایتی قرارداد منظور کرکے نمٹادیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل سے غیر قانونی طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رمضان المبارک : مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا
- 16 گھنٹے قبل

انسٹا گرام کی جانب سے مختصر ویڈیوز ریلز پر مبنی ایک علیحدہ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ
- 16 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن مشنوں میں اقوام متحدہ پولیس کا کردار مضبوط بنانے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
- 18 گھنٹے قبل

وسطی نیپال میں 6.1 شدت کا زلزلہ
- 3 گھنٹے قبل
واپڈا کی جانب سےآبی وسائل کی منصوبہ بندی اور انتظامات میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کانفرنس
- 19 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس : اداکار ساجد حسن نے بیٹے سے متعلق بیان ریکارڈ کر ادیا
- 17 گھنٹے قبل

نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
- 18 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری جماعت کے اختلافات باقی ہیں، کامران مرتضی ٰ
- 4 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل

آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے کتنے آثار ہیں ؟
- 3 گھنٹے قبل

نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا
- 19 گھنٹے قبل