Advertisement

مذاکرات معطل، اسرائیل نے قطر سے موساد ٹیم کو واپس طلب کر لیا

حماس نے اپنی منظور کردہ فہرست میں شامل تمام بچوں اور خواتین کو رہا نہیں کیا، اسرائیل

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 3 2023، 7:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مذاکرات معطل، اسرائیل نے  قطر سے موساد ٹیم کو واپس طلب کر لیا

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا کہ غزہ پر مذاکرات میں تعطل کی وجہ سے موساد کی ٹیم کو قطر سے واپس طلب کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ حماس نے اپنی منظور کردہ فہرست میں شامل تمام بچوں اور خواتین کو رہا کرنے کے اپنے وعدے کو پورا نہیں کیا۔ موساد کے سربراہ مدد کرنے پر سی آئی اے کے ڈائریکٹر، مصری انٹیلی جنس کے سربراہ اور قطری وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ قطر مذاکرات کے نتیجے میں غزہ سے 84 اسرائیلی خواتین اور بچوں اور 24 غیر ملکیوں کی واپسی ہوئی۔

قبل ازیں ایک باخبر ذریعے نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس سروس (موساد) کی ایک ٹیم غزہ میں لڑائی میں ایک اور جنگ بندی کے بارے میں قطری ثالثوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ہفتہ کو دوحہ گئی تھی۔

Advertisement