دنیا

فلپائن میں زلزلے کے مسلسل دو جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت بالترتیب 6.9 اور 5.4 ریکارڈ

مرکز منڈاناؤ جزیرے پر ہیناتوان میونسپلٹی کے شمال مشرق میں 72 کلومیٹر دور 30 کلومیٹر زمین تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 4th 2023, 12:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فلپائن میں زلزلے کے مسلسل دو جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت بالترتیب 6.9 اور 5.4 ریکارڈ

منیلا: فلپائن کے جنوبی علاقے میں زلزلے کے مسلسل دو جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت بالترتیب6.9 اور 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق پیر کو علی الصبح جنوبی فلپائن کے ساحلی علاقے میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈکی گئی جن کا مرکز منڈاناؤ جزیرے پر ہیناتوان میونسپلٹی کے شمال مشرق میں 72 کلومیٹر دور 30 کلومیٹر زمین تھا۔

اس کے فوراً بعد اسی علاقے میں ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کی ریکٹر سکیل پر شدت5.4 رہی، جس کا مرکز اراس آسن کے علاقے سے 28 کلومیٹر مشرق میں 43 کلومیٹر زیر زمین تھا۔