صحت

محسن نقوی کا سروسز اسپتال کا اچانک دورہ ،فوری اپ گریڈیشن کا حکم

وزیر اعلی نے نرسنگ اسکو ل ہاسٹل کا دورہ کیا اور طلبہ سے ان کے مسائل بھی پوچھے کہ ان کو ہاسٹل میں رہتے ہوئےکن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Dec 5th 2023, 5:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
محسن نقوی کا سروسز اسپتال کا اچانک دورہ ،فوری اپ گریڈیشن کا حکم

لاہور : نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے سروسز اسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔

سروسز اسپتال میں گنجائش سے زیادہ چارپائیاں ، ناکافی رہائشی سہولتیں ، پینٹ اور دیواریں سیم زدہ ، اور صفائی کی ابتر صورتحال کو دیکھا ، وزیر اعلی نے اسپتال کی بری حالت دیکھ کر اس کو فوری طور پر اپ گریڈ کر نے کا حکم دے دیا ۔

وزیر اعلی نے نرسنگ اسکو ل ہاسٹل کا دورہ کیا اور طلبہ سے ان کے مسائل بھی پوچھے کہ ان کو ہاسٹل میں رہتے ہوئےکن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

محسن نقوی نے ڈاکٹرز کیفے کو اپ گریڈیشن میں شامل نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ، محسن نقوی نے احکامات جاری کیے کہ ایم ایس کے علاوہ باقی تمام دفاتر بیسمنٹ میں شفٹ کیے جائیں ۔