سعودی عرب میں ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کو 30 برس تک ٹیکس سے استثناسمیت دیگر مراعات کا اعلان
ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے والی کمپنیوں کو اور بھی کئی رعایتیں دی جائیں گی


اسلام آباد: سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں ریجنل ہیڈکورٹر کھولنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کےلیے نئی ٹیکس مراعات کا اعلان کیا ہے۔
سعودی اخبار اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت سرمایہ کاری نے وزارت خزانہ اور زکواۃ، ٹیکس و کسٹمزاتھارٹی کے تعاون سے کمپنیوں کے لیے ٹیکس مراعات کے پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد کمپنیوں کو سعودی عرب میں ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے پر آمادہ کرنا، انہیں سہولتیں فراہم کرنا اورمملکت کو مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں بین الاقوامی کمپنیوں کا پہلا آپشن بنانا ہے۔
سعودی عرب میں اپنا ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کو 30 برس تک ٹیکس سے استثنا حاصل ہوگا۔
ان کو ریجنل ہیڈ کوارٹر پر انکم ٹیکس میں سہولت دی جائے گی۔ مملکت میں ریجنل ہیڈ کوارٹر کھولنے والی بین الاقوامی کمپنیوں کو پرمٹ کے اجرا کی تاریخ سے ٹیکس سہولتوں کی فراہمی شروع کی جائے گی۔ سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا کہ مملکت میں بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے ٹیکس ترغیبات سعودی عرب کو پورے علاقے میں بین الاقوامی کمپنیوں کے ہیڈکوارٹرز کا سینٹر بنانے میں موثر ثابت ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ریجنل ہیڈکوارٹر قائم کرنے والی کمپنیوں کو اور بھی کئی رعایتیں دی جائیں گی جن میں سعودائزیشن کے حوالے سے لچک پیدا کرنا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور ماہرین کے تقرر میں تعاون شامل ہے۔
خالد الفالح نے کہا کہ عودی معیشت میں استحکام منفرد تجربہ کار اور باصلاحیت افراد کی موجودگی خصوصا سٹریٹجک محل وقوع اور ترقی کے بہترین امکانات کے باعث 200 سے زیادہ کمپنیاں اس پروگرام میں شامل ہورہی ہیں۔

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 19 منٹ قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 2 گھنٹے قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 5 گھنٹے قبل

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 4 گھنٹے قبل

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد
- 5 گھنٹے قبل

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 4 گھنٹے قبل

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- 7 منٹ قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل






