کھیل
انگلش پریمیئر لیگ،آرسنل اور وولور ہیمپٹن نے اپنے میچز جیت لئے
یہ آرسنل کی لیگ میں گیارہویں فتح ہے جبکہ وولور ہیمپٹن کی لیگ میں پانچویں کامیابی ہے
لندن: انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں آرسنل نے لیوٹن کو اور وولور ہیمپٹن نے برنلے کو شکست دے دی، یہ آرسنل کی لیگ میں گیارہویں فتح ہے جبکہ وولور ہیمپٹن کی لیگ میں پانچویں کامیابی ہے۔
پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ لیوٹن ٹائون اور آرسنل کی ٹیموں کے درمیان کینیل ورتھ روڈ، لوٹن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم میچ کےآغاز سے ہی لیوٹن ٹائون کی ٹیم پر حاوی ہوگئی اور اس کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کرنا شروع کر دیئے۔
گیبریل مارٹینیلی نے میچ کے 20 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو لیوٹن ٹائون کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی، جو لیوٹن ٹائون کے گبریل اوشو نے ٹھیک پانچ منٹ بعد ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔
آرسنل کے گبرائیل جیسس نے میچ کا پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل 45 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر لیوٹن ٹائون کے خلاف 1-2 گول کی برتری دلا دی۔ یوں میں کے پہلے ہاف پر ہی آرسنل کی ٹیم کو لیوٹن ٹائون کے خلاف 1-2گول کی برتری حاصل تھی ۔ دوسرے ہاف میں 49 ویں منٹ میں لیوٹن ٹائون کے ایلیا ادیبائو نے ایک گول کر کے مقابلہ ایک مرتبہ پھر 2-2 گول سے برابر کر دیا۔
لیوٹن ٹائون کے راس بارکلی نے 57 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو آرسنل کے خلاف 2-3 کی برتری دلا دی۔آرسنل کے کائی ہاورٹز نے میچ کے 60 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 3-3 گول سے برابر کر دیا۔سخت مقابلے کے بعد آرسنل کے ڈیکلن رائس نے میچ کے آخری لمحات 90 ویں منٹ میں ایک گول کر نہ صرف اپنی ٹیم کو 3-4 گول کی برتری دلائی بلکہ فتح بھی دلا دی۔ ادھر مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں وولور ہیمپٹن اور برنلے کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد وولور ہیمپٹن کی ٹیم نے برنلے کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔
پاکستان
سینیٹ : کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈہ جاری
سینیٹ سیکرٹریٹ ذرائع کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق آئینی ترمیمی بل پیش کرنےکی صورت میں سپلیمنٹری ایجنڈا جاری کیاجائےگا
سینیٹ کےکل ہوانے والے اجلاس کا5نکات پرمشتمل ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں سینیٹ کےکل ہوانے والے اجلاس کا5نکات پرمشتمل ایجنڈاجاری کیا گیا ہے،سینیٹ کااجلاس کل شام 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔
سینیٹ کےکل ہوانے والے اجلاس میں عدالتی اصلاحات سےمتعلق آئینی ترمیمی بل سینیٹ کےایجنڈامیں شامل نہیں ہے،قائدایوان اسحاق ڈاراجلاس کیلئےوقفہ سوالات ختم کرنےکی تحریک پیش کریں گے ،ضمیرحسین گھمروخیرپورکوگیس کی عدم فراہمی کےمتعلق توجہ دلاؤنوٹس پیش کریں گے ۔
سینیٹ اجلاس میں سیف اللہ ابڑوحیدرآباد الیکٹرک سپلائی کےمتعلق توجہ مبذول کرانےکا نوٹس پیش کریں گے ،صدرمملکت کےپارلیمنٹ سےخطاب پرمزید بحث بھی اجلاس کےایجنڈے میں شامل ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ ذرائع کی جانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق آئینی ترمیمی بل پیش کرنےکی صورت میں سپلیمنٹری ایجنڈا جاری کیاجائےگا۔
پاکستان
داعش کاایک مرتبہ پھر افغانستان پر حملہ، 15 افراد جاں بحق
داعش کے دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا
داعش کے دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اب تازہ واقعہ میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے صوبے دائی کنڈی میں حملہ کیا۔ داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ وزارت داخلہ نے بھی گزشتہ روز ہونے والے حملے کی تصدیق کردی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کچھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ گزشتہ فروری میں کالعدم تنظیم داعش یا دولت اسلامیہ خراسان کے انٹیلی جنس سربراہ قاری فاتح اورداعش بھارت کے سربراہ اعجاز امین اہنگرکوکابل میں ہلاک کردیا گیا تھا جس کی افغان حکومت نے باقاعدہ طورپراس کی تصدیق تھی۔
اعجاز امین کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں داعش کے حملوں میں تبدریج اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل امریکا بھی افغانستان میں بگڑتی امن و امان سے متعلق تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔ تقریباً 25 سال سےبھارت کومطلوب اعجازاہنگرعرف ابوعثمان الکشمیری کا نام جنوری 2023 میں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
اس سے قبل حرکت اللہ جہاد نامی تنظیم سے وابستہ اعجاز ہنگرنے 2015 میں دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیارکی تھی، بھارتی حکومت کے مطابق وہ مقبوضہ کشمیر میں تنظیم کیلئے لوگوں کو بھرتی کرتا تھا۔
طالبان کی نگراں حکومت سے قبل اعجاز اہنگرافغان جیل میں تھا تاہم 2021 میں کابل پرطالبان کنٹرول کےبعد جیل سے فرار ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ داعش نے گزشتہ ماہ بھی دارالامان کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ کیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے تھے
دنیا
چینی وزیر دفاع کا غزہ جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر زور
بحث کے موضوعات میں امریکا۔چین تعلقات، یورپ اور ایشیا میں سکیورٹی اور کثیر قطبی دنیا میں دفاع کے چیلنجز شامل ہوں گے
چین نے کہا ہے کہ غزہ اور یوکرین جنگوں کاواحد حل مذاکرات ہے۔
اے ایف پی کے مطابق چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے جمعہ کو بیجنگ میں شیانگ شان فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹ مسائل جیسے کہ یوکرین بحران اور اسرائیل۔ فلسطین تنازعہ کو حل کرنے کا واحد راستہ امن اور مذاکرات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے فوجی حکام کے عالمی اجتماع کے دوران تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ پرامن ترقی اور جامع طرز حکمرانی کو فروغ دیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجیز بنی نوع انسان کو بہتر طور پر فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔ شیانگ شان فورم کے لیے جمعے کو سینکڑوں مندوبین چینی دارالحکومت بیجنگ میں موجود تھے، فورم تین دنوں میں 90 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے 500 سے زائد نمائندوں کی میزبانی کرے گا۔ فورم کے دوران روس، پاکستان، سنگاپور، ایران، جرمنی اور دیگر ممالک کے اعلیٰ فوجی نمائندے گول میز مباحثوں میں شرکت کریں گے۔
بحث کے موضوعات میں امریکا۔چین تعلقات، یورپ اور ایشیا میں سکیورٹی اور کثیر قطبی دنیا میں دفاع کے چیلنجز شامل ہوں گے۔ فورم میں امریکی نائب معاون وزیر دفاع مائیکل چیس بھی شرکت کر رہے ہیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک میں وی پی اینز کو بلاک نہیں کیا جا رہا، پی ٹی اے
-
دنیا 2 دن پہلے
ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر نائن الیون حملوں کو 23 سال مکمل
-
تجارت 2 دن پہلے
پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
قائداعظم کا یومِ وفات، صدر مملکت اور وزیراعظم کا ’بانی پاکستان‘ کو خراجِ عقیدت پیش
-
پاکستان ایک دن پہلے
12 ربیع الاول کے ساتھ 11ربیع الاول کی بھی چھٹی ہونی چاہیے، گورنر سندھ
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
یو ٹیوب نے نئے اے آئی ٹولز متعارف کروانے کا اعلان کر دیا