تجارت

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی

قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 218100 روپے تک پہنچ گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر دسمبر 6 2023، 2:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے اے) کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

1300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 218,100 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کمی کے بعد 186,986 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی سے 2028 ڈالر فی اونس پر طے پائی۔