- Home
- News
انڈونیشیا میں پھنسے پی آئی اے کے دو طیاروں میں سے ایک واپس پہنچ گیا
ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد پی آئی اے کے ایک طیارے کو جانے کی اجازت دی گئی
انڈونیشیا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے دو پھنسے ہوئے طیاروں میں سے ایک ایئربس اے 320 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واپس آگیا۔
طیارہ ایئر بس اے 320 نے دو پائلٹس اور عملے کے ساتھ جکارتہ سے اڑان بھری اور بنکاک سے تیل بھروانے کے بعد طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر اترا۔پی آئی اے کی سینئر انتظامیہ اس موقع پر ایئر پورٹ پر موجود تھے، یہ طیارہ دوبارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو گیا ہے، انڈونیشیا میں پھنسے ایک اور طیارے ایئربس اے 320 کے دو دن کے اندر پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔
پی آئی اے کو 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر لیزنگ کمپنی کو ادا کرنا ہیں، ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد ایک طیارے کو جانے کی اجازت دی گئی۔
واضع رپے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کو انڈونیشیا میں پھنسے ہوئے دو ایئربس اے 320 طیاروں میں سے ایک مل جائے گا کیونکہ پی آئی اے نے اس مقصد کے لیے لیزنگ کمپنی کو ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کردیئے ہیں۔ سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پی آئی اے کا اعلیٰ سطح کا وفد اکتوبر میں معاملہ حل کرنے کے لیے انڈونیشیا گیا تھا۔
پی آئی اے ترجمان نے بتایا تھا کہ پی آئی اے کے دو ایئربس اے 320 طیارے ستمبر 2021 سے جکارتہ میں لیزنگ کمپنی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے کھڑے ہیں۔پی آئی اے نے ابتدائی طور پر 2021 میں ایئربس اے 320 طیارے لیزنگ کمپنی کو واپس کر دیے تھے، تاہم لیز پر دینے والی کمپنی نے یہ کہتے ہوئے طیارے کو واپس لینے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ معاہدے میں بیان کردہ مخصوص معیار پر پورا نہیں اترتے۔
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- ایک گھنٹہ قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 2 گھنٹے قبل