ہائی کورٹ نے آج جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ محمد یاسین ملک کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کریں


دہلی ہائی کورٹ نے غیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی درخواست پرسماعت 14فروری کو مقرر کی ہے۔
ہائی کورٹ نے آج جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ محمد یاسین ملک کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کریں۔اس سے قبل محمد یاسین ملک نے10مئی کو بھارتی عدلیہ کی جانبداری اور تعصب کو دیکھ کراین آئی اے کی عدالت میں اپنے خلاف الزامات کا دفاع کرنے سے انکار کر دیا تھا۔این آئی اے کے جج پراوین سنگھ نے 25مئی 2022کو یکطرفہ طور پر محمدیاسین ملک کو آزادی پسند سرگرمیوں اور فنڈنگ سے متعلق ایک جھوٹے کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
بڑھتی ہوئی آزادی پسند سرگرمیوں سے پریشان بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں میں چھاپے مارے۔ادھر کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے 05اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے قابض بھارتی فوجیوں نے 17خواتین سمیت 845کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا کہ اس ا قدام کامقصد کشمیریوں کی منفرد شناخت، جائیدادیں اور سرکاری ملازمتیں چھیننے کے علاوہ مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی حیثیت کوختم کرنا تھا۔دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں جاری قتل وغارت کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی
- 5 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- 3 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی
- 4 گھنٹے قبل

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- 3 گھنٹے قبل
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم
- 4 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
- 5 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
- 5 گھنٹے قبل