سی پیک پاکستان اور چین کی شراکت داری کو بلندیوں پر لے جائے گا ،چینی قونصل جنرل
۔سی پیک منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے یانگ یونڈونگ نے کہا کہ گوادر پورٹ آپریشنل ہو چکی ہے


پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ٹھوس پیش رفت حاصل کی ہے جو پاکستان کی پائیدار ترقی اور اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھ رہی ہے،پاکستان کے عوام نے سی پیک کے سفر کے ثمرات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں کیونکہ کئی بڑے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ بہت سے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔
سی پیک منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے یانگ یونڈونگ نے کہا کہ گوادر پورٹ آپریشنل ہو چکی ہے، فری زونز بھی کام کر رہے ہیں جبکہ سی پیک کے تحت نیو اسلام آباد ایئرپورٹ، سکھر-ملتان موٹروے اور دیگر بڑے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔
قونصل جنرل نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کے حویلیاں تا تھاکوٹ سیکشن، ہکلہ-ڈی آئی خان موٹروے، آپٹیکل کیبل، ایسٹرن ایکسپریس وے اور اورنج لائن میٹرو ٹرین لاہور کے منصوبے بھی مکمل ہوچکے ہیں جس سے عام آدمی کو ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک قاسم پورٹ کول پاور پلانٹ، حب کول پاور پلانٹ اور تھر کول پاور پلانٹ سمیت توانائی کے 14منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور ان منصوبوں سے پاکستانی عوام مستفید ہو رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گوادر میں پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال کا منصوبہ اور چائنا ایڈ سی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کو بھی مکمل کر کے علاقے کے لوگوں کی سہولت کے لیے افتتاح کر دیا گیا ہے، مذکورہ منصوبوں کے علاوہ کئی سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور پلانٹس بھی مکمل ہو چکے ہیں اور ان سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے، یہ منصوبے ملک کے سماجی و اقتصادی استحکام میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکھر ملتان موٹر وے کی تکمیل کے بعد سفر کا دورانیہ 11گھنٹے سے کم ہو کر 5گھنٹے سے بھی کم رہ گیا ہے ،سی پیک کے تحت چین اور دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے والے متعدد صنعتی اور خصوصی اقتصادی زونز فعال ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی اور پاکستانی رہنمائوں نے گزشتہ ماہ بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں سی پیک منصوبوں پر مزید تیز رفتار پیش رفت کے لیے عزم اور اتفاق کا اظہار کیا ہے تاکہ مستقبل میں تعاون کو مزید بڑھایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے عوام پر مرکوز ہیں اور پاکستان کی اقتصادی بنیادوں کو مضبوط کریں گے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی قونصل جنرل نے کہا کہ سی پیک آمدنی بڑھانے والا کوریڈور ثابت ہو گا جہاں پراجیکٹ کو مزید پائیدار اور ماحولیات اور آب و ہوا کے موافق بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے دیگر جماعتوں کو بھی راہداری میں شامل ہونے کی دعوت دی تاکہ اس سے استفادہ کیا جا سکے۔تھر کول پاور پلانٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں قونصل جنرل نے کہا کہ چینی کمپنیوں نے اس منصوبے میں خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ہے جو آپریشنل ہو چکا ہے اور اس منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ درآمدی کی بجائے مقامی معدنی وسائل پر انحصار کی وجہ سے تھر کول منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے پائیدار بنیادیں فراہم کرے گا۔تعلیم کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے ایک اور سوال پر قونصل جنرل نے کہا کہ 30000 سے زائد پاکستانی طلبا چین کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
مزید برآں کئی چینی انجینئرز بھی یہاں پاکستان میں سی پیک منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی انجینئر چین میں مہارت حاصل کرنے کے لیے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلبا کو اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ تکنیکی اور ہائی اسکول کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے چین جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے وطن کے لیے زیادہ فائدہ مند بن سکیں۔چین پاکستانی طلبا کے لیے وظائف میں اضافہ کر رہا ہے اور پاکستانی طلبا کو چین میں مزید تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان ایکسچینج پروگرام کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ چینی طلبا بھی پاکستان آ کر یہاں تعلیم حاصل کریں، کراچی یونیورسٹی اور دیگر پاکستانی تعلیمی اداروں نے ان لوگوں کے لیے چینی زبان کے کورسز شروع کیے ہیں جو چینی زبان سیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس قسم کے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام دونوں ممالک کے لوگوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے کیونکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی سی پیک منصوبوں کے ساتھ کام کرنے، تعاون بڑھانے اور روایتی دوستی کو مضبوط کرنے کے ارادے سے چینی زبان سیکھنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ہمیں دونوں ممالک کی نوجوان نسل کو اپنے ممالک کے روشن مستقبل کے لیے ایک دوسرے سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کی قومی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں چینی قونصل جنرل نے کہا کہ اے پی پی چین پاکستان دوستی اور تعاون کی وسیع پیمانے پر کوریج میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور بیجنگ میں اے پی پی کا مستقل نمائندہ بھی موجود ہے

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا،برطانوی وزیر اعظم
- 17 hours ago

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 20 hours ago

ریپر طلحہٰ انجم نےکنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی
- 15 hours ago

معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس کی تصدیق امریکی کانگریس نے بھی کی، وزیر اعظم
- 19 hours ago

دبئی ائیرشو: بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ، پاکستانی پائلٹس نے چائےکی پیشکش کر دی
- 14 hours ago

لاہور میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق،5 مزید نئے کیس سامنے آ گئے
- 20 hours ago

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
- 15 hours ago

متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھندکے باعث محکمہ موسمیات کا’ریڈ‘ اور’ یلو‘ الرٹ جاری
- 19 hours ago

نیشنل گرڈ کمپنی نے 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا
- 15 hours ago

شوگر ملز مالکان اپنے مفاد کیلئے چینی کی برآمدات اور قیمتوں کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوئے، رپورٹ
- 20 hours ago

انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا
- 17 hours ago

خیبر پختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد جہنم واصل
- 19 hours ago











