جی این این سوشل

پاکستان

حلال اتھارٹی صرف کھانے پینے کی اشیاتک ہی محدود نہیں ، اختر علی بوگیو

اس میں شامل دیگر شعبوں سے بھی فائدہ اٹھاناہوگا، ڈائریکٹر جنرل

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حلال اتھارٹی صرف کھانے پینے کی اشیاتک ہی محدود نہیں ،  اختر علی بوگیو
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیصل آباد: پاکستان حلال اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اختر علی بوگیو نے کہا ہے کہ اتھارٹی صرف کھانے پینے کی اشیاتک ہی محدود نہیں اس کے وسیع تر تناظر میں کاسمیٹکس، بینکنگ، ٹیکسٹائل، ٹوورازم، میڈیا، فیشن اور معیشت کے بہت سے دیگر شعبے بھی شامل ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کےلئے ہمیں فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں ایک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلال حرام کا نظریہ بہت پرانا ہے جبکہ بہت سے غیر مسلم ممالک اس پر پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 4.2ٹریلین ڈالر کی عالمی حلال مارکیٹ میں پاکستان کے حصے کو بڑھانے کےلئے اتھارٹی برآمدکنندگان کو تمام ممکن سہولتیں مہیا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کو مواقعوں میں تبدیل کرنا ہوگا اور اس مقصد کےلئے اسلامی ممالک ہماری اولین ترجیح ہونے چاہئیں۔

ا ختر علی بوگیو نے کہا کہ پاکستان سے قریب ہونے کے باوجود مشرق وسطیٰ کے ممالک 85 فیصددرآمدات غیر مسلم ممالک سے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کا ویژن گیٹ وے ٹو حلال ایشورنس ہے، ہمیں بزنس کمیونٹی کی مشاورت اور تعاون سے پاکستان کا ایسا تشخص نمایاں کرنا ہوگا کہ یہاں سے برآمد ہونے والی ہر شے حلال ہے اور اس مقصد کےلئے قابل اعتماد طریقہ کار اور نظام وضع کرنا ہو گا۔ ڈی جی نے کہا کہ انہیں علم ہے کہ فیصل آباد ٹیکسٹائل کا مرکز ہے مگر اس میں بھی حلال کا اطلاق ہوسکتا ہے جس کے ذریعے ہم اپنی برآمدات کو کئی گنا تک بڑھا سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی

ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیز کردیا گیا ہے ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرم شروع ہوسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیز کردیا گیا ہے ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہا حکومتی نظم و نسق کوقومی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کے تحت ڈیجیٹلائز کیا جارہاہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ قومی فائبرائزیشن پالیسی پر کام جاری ہے کیونکہ ایک طاقتور فائبرائزیشن والا ملک فائیو جی ٹیکنالوجی کیلئے ناگزیر ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرم شروع ہوسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اب تک پاک فضایہ کے چھ طیاروں کے ذریعے بارہ سو ٹن اور تین بحری جہازوں کے ذریعے پندرہ سو ٹن انسانی امداد فلسطین بھیجی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کا ذمہ دار قرار دے اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایک بیان میں انہوں نے خان یونس سے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کو بے گھر کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ خان یونس کے محاصرے کے نتیجے میں خوراک اور دوسری ضروریات زندگی کی علاقے میں فراہمی بند ہو گئی ہے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے مطالبہ دہرایا کہ فلسطینی صورتحال سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف کے حالیہ فیصلوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اب تک پاک فضایہ کے چھ طیاروں کے ذریعے بارہ سو ٹن اور تین بحری جہازوں کے ذریعے پندرہ سو ٹن انسانی امداد فلسطین بھیجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میڈیکل کالجوں میں فلسطین طلبہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، چاردہشت گرد ہلاک

دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، چاردہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  چاردہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، مارے گئے خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll