جی این این سوشل

دنیا

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا سلامتی کونسل کو خط، غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے اور جنگ بندی کی اپیل

غزہ میں شہریوں کو شدید خطرات کا سامنا ہے، جہاں مبینہ طور پر 15ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، انتونیو گوتریش

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کا سلامتی کونسل کو خط،  غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے اور جنگ بندی کی اپیل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےغزہ میں انسانی تباہی کو روکنے اور جنگ بندی کے اعلان کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےعالمی ادارے کے چارٹر کے آرٹیکل 99 سے رجوع کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں چارٹر کے باب XV کے آرٹیکل 99 پر زور دیا۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کسی بھی معاملے پر سلامتی کونسل کی توجہ دلوا سکتے ہیں جس سے ان کی رائے میں بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ 2017 میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب یو این سیکرٹری چارٹر 99 پر عمل کی اپیل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔اقوام متحدہ کے سربراہ غزہ اور اسرائیل میں اتنے کم وقت میں انسانی جانوں کے نقصان کی انتہائی حد کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھا رہے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ اسرائیل اور فلسطین تنازع سے مجموعی طور پر 8 ہفتوں سے زیادہ کی لڑائی نے اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقے میں خوفناک انسانی تباہی ، مصائب اور اجتماعی صدمے کو جنم دیا ہے ۔ انہوں نے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ غزہ میں شہریوں کو شدید خطرات کا سامنا ہے، جہاں مبینہ طور پر 15ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے، جن میں 40 فیصد سے زیادہ بچے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں عام شہریوں کے لیے کوئی موثر تحفظ نہیں ہے اور نہ ہی یہاں کوئی محفوظ جگہ ہے۔ ہسپتال میدان جنگ میں تبدیل ہو چکے ہیں اور انہیں توقع ہے کہ غزہ کے تمام حصوں پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے دوران اور پناہ گاہ یا زندہ رہنے کے لیے ضروری سامان کی فراہمی کے بغیر امن عامہ کا جلد ہی خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے سلامتی کونسل کی 15 نومبر کی قرارداد 2712 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اشیا ءکی فراہمی میں اضافہ اور شہریوں کی بڑی ضروریات کو پورا کرنا ناممکن بنا رہے ہیں ، جیسا کہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

یو این سیکرٹری نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بحران کو مزید بڑھنے سے روکنے اور اس کے خاتمے کے لیے اپنا تمام اثرورسوخ استعمال کرے۔انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کے اعلان کے لیے اپنی اپیل کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوری ہے اور شہری آبادی کو زیادہ نقصان سے بچانا چاہیے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے امید پیدا ہوئی کہ انسانی امداد محفوظ اور بروقت انداز میں پہنچائی جا سکتی ہے۔

 

دنیا

اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے،چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی حمایت جاری رکھنے اور 10+3 میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے،چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے وینٹیانے میں آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا (10+3) وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 10+3 تعاون منصوبہ بندی کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے، علاقائی اقتصادی انضمام میں پیش رفت جاری ہے، مالی اور غذائی تحفظ کا تعاون گہرا ہوتا جا رہا ہے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون میں توسیع جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے، جغرافیائی سیاسی صورتحال پیچیدہ ہے، مستحکم ترقی کا مطالبہ مضبوط ہوا ہے اور چیلنجز سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی حمایت جاری رکھنے اور 10+3 میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، چاردہشت گرد ہلاک

دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، چاردہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ہفتہ کے روز ٹانک میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  چاردہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ، مارے گئے خارجی دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ، اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جی آئی ٹی تشکیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مبینہ طور پر چلائی جانے والی منظم مہم کی تحقیقات کے لیے ایک 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جی آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی منظوری دی ہے۔ اس کمیٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم، ایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ کے ڈائریکٹر، اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی بھی اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

یہ جی آئی ٹی موصول ہونے والے مواد کی بنیاد پر اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ آیا پی ٹی آئی نے ریاست کے خلاف کوئی منظم مہم چلائی تھی یا نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll