جی این این سوشل

پاکستان

توشہ خانہ کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ملتوی

اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

توشہ خانہ کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ملتوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

توشہ خانہ کیس، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ، اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

 توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، پراسیکیوٹر عمر خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ عدالت پیش نہ ہو سکے۔ دوران سماعت نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان  نے کہا کہ میرے وکیل لطیف کھوسہ ہی دلائل دیں گے، عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

دنیا

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی

تنظیم مغربی کنارے ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی

امریکہ نے پر تشدد کارروائیوں میں ملوث اسرائیلی تنظیم امانا پر پابندی لگا دی ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان   میتھیوملر نے  اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امنا مغربی کنارے میں تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ترجمان نے مزید  کہا کہ اسرائیلی تنظیم  پابندیوں کے باعث امریکا سے مالی لین دین نہیں کرسکتی، امریکا میں امنا کے تمام اثاثے منجمد کردیے۔

تنظیم امنا مغربی کنارے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں نئے گھروں کی تعمیر وفروخت کے کاروبار کرکے اپنی تظنیم کے لئے فنڈز جمع کرتی ہے۔

پابندیاں عائد ہونے کے بعد امریکا میں قائم اسرائیلی بینک اور دیگر ادارے اس تنظیم کو سروسز فراہم نہیں کر سکیں گے، امریکی شہری اور تنظیمیں بھی اس کو چندہ نہیں دے سکیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

 آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق قومی  ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش جاری  ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کو  ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی سفارش پر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد اسلم  ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے ، وہ بیٹرز کو  پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں اور گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل ترین سفر

شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ناراض بیوی کو منانے کے لیے شوہر کا سائیکل پرطویل  ترین سفر

چین کے ایک شہری نے اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا سفر طے کر ڈالا۔

چین  کے صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص زاؤ نے 2007 میں  لی نامی خاتون سے  شادی کی تھی، مگر 2 سال قبل ذاتی اختلافات کے باعث ان کی بیوی الگ ہوکر رہنے لگی تھی۔

جس پر شوہر نے ناراض بیوی کو منانے کے لیے 100دنوں میں سائیکل پر 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کیا۔

شوہر زاؤ کا کہنا ہے کہ  'ہم دونوں کے درمیان کوئی زیادہ سنجیدہ مسئلہ نہیں تھا، بس ہم دونوں نے ضد پکڑلی اور الگ ہوگئے، مگر ہم دونوں رابطے میں رہے تاکہ دوبارہ اکٹھے ہوسکیں'۔

اس حوالےسے زاؤ کی بیوی لی کا کہنا تھا کہ  'وہ چاہتا تھا کہ ہم ایک بار اکٹھے ہو جائیں اور میں نے مذاق میں کہا کہ اسے لہاسا تک جانا ہوگا، اگر وہ سائیکل پر وہاں تک جاتا ہے تو میں صلح کرلوں گی، لی نے بتایا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ میں نے یہ سب ایسے ہی کہا تھا، مگر مجھے توقع نہیں تھی کہ وہ حقیقت میں ایسا کرے گا۔

زاؤ نے اپنے سفر کا آغاز 28 جولائی کو چینی شہر نین جنگ سے شروع کیا اور 100 سے زائد دنوں کے بعد وہ 4400 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر لہاسا پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس سفر کے دوران زاؤ کو 2 بار ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہوا، دوسری بار زاؤ کے بیمار ہونے پر ان کی اہلیہ بھی اسپتال پہنچی اور سفر ملتوی کرنے پر زور دیا،  مگر اس نے انکار کردیا کیونکہ وہ سفر مکمل کرکے اپنا عزم ظاہر کرنا چاہتا تھا۔

زاؤ کی صحتیابی کے بعد ان کی اہلیہ بھی اس سفر میں شامل ہوگئیں اور وہ دونوں اکٹھے 28 اکتوبر کو لہاسا پہنچے، جہاں ایک تقریب میں صلح کا اعلان کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll