Advertisement

انڈونیشیا خطرناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد ہلاک

کار میں 8 افراد سوار تھے ، تمام متاثرین کی شناخت ایک خاندان سے ہوئی ہےتاہم تحقیقات ابھی جاری ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر دسمبر 9 2023، 4:43 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
انڈونیشیا خطرناک ٹریفک  حادثے میں 7 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ایک مقامی ٹریفک پولیس افسر نےبتایا کہ انڈونیشیا کے صوبہ بنکولو میں بھاری مشینری سے لدے ٹرک کے کار سے ٹکرانے کے باعث 7 افراد ہلاک اور ایک شیر خوار زخمی ہو گیا۔

زخمی کو مرہم پٹی کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیاکہ کار میں 8 افراد سوار تھے ، تمام متاثرین کی شناخت ایک خاندان سے ہوئی ہے۔تاہم تحقیقات ابھی جاری ہیں ۔

Advertisement
Advertisement