Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن کی انتخابی شیڈول بارے خبروں کی تردید

الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا، ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 11th 2023, 1:07 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن کی انتخابی شیڈول بارے  خبروں کی تردید

الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالا شیڈول جعلی ہے، الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قراردیا ہے، لیکشن کمیشن میں دائر درخواستوں پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن سے کسی بھی منسوب بیان پر توجہ نہ دی جائے اور نہ ہی ایسے بیانات کو الیکشن کمیشن کا پالیسی بیان سمجھا جائے۔

Advertisement