دنیا
اسرائیل کا بجٹ خسارہ نومبر میں4.5 بلین ڈالرتک پہنچ گیا
2023 کا خسارہ مجموعی گھریلو پیداوار کے تقریباً 4 فیصد تک ہونے کی توقع ہے
اسرائیل نے نومبر میں4.5 بلین ڈالرکا بجٹ خسارہ ریکارڈ کیا ہے۔اسرائیلی وزارت خزانہ نےکہا ہے کہ بجٹ خسارہ اخراجات میں اضافہ کی وجہ غزہ میں جاری لڑائی کے لیے مالی اعانت کی فراہمی ہے۔
العربیہ کے مطابق اسرائیلی وزارت خزانہ نے بتایا کہ خسارہ گزشتہ 12 ماہ میں بڑھ کر نومبر میں 3.4 فیصد ہو گیا، جو اکتوبر میں 2.6 فیصد تھا۔ وزارت نے بتایا کہ 2023 کا خسارہ مجموعی گھریلو پیداوار کے تقریباً 4 فیصد تک ہونے کی توقع ہے۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ ماہ محصولات میں 15.6 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کی ایک وجہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں التوا ہونا ہے۔
اکتوبر میں اسرائیل کا خسارہ 22.9 بلین شیکل تک پہنچ گیا۔
تفریح
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے
پاکستانی انڈسٹری کو 80 سے زائد فلمیں دینے والے الطاف حسین عرصہ دراز سے علیل تھے
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے، پاکستانی انڈسٹری کو 80 سے زائد فلمیں دینے والے الطاف حسین عرصہ دراز سے علیل تھے۔
الطاف حسین نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1969ء ’’پنچھی تے پردیسی‘‘ سے کیا۔مگریہ فلم کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی بارہ سال بعد 1981ء میں انہوں نے ’’اتھرا پتر‘‘ بنائی جو کامیاب ثابت ہوئی، اسی سال ان کی اور فلم ’’سالا صاحب ‘‘ باکس آفس پر سپرہٹ فلم ثابت ہوئی ۔
1983ء میں الطاف حسین کے لیے مبارک ترین ثابت ہوا ان کی تین فلمیں ’’ صاحب جی‘‘ ،’’قدرت‘‘ ، ’’لاوارث‘‘ کامیابی سے ہمکنار ہوئیں ۔ اسی سال ان کی ایک اور فلم ’’رستم تے خان‘‘ جس میں سلطان راہی اور یوسف خان نے مرکزی کردار نبھائے تھے کامیاب رہی ۔
1984ء میں لگ بھگ ان کی دس فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سے تین فلمیں ’’چوڑیاں‘‘ ، ’’ نکاح‘‘ ، اور ’’مہندی‘‘ کامیاب ہوئیں۔ 1985ء میں ان کی فلم’’دھی رانی‘‘ بھی ایک عمدہ اور کامیاب فلم ثابت ہوئی ۔1988ء میں ان کی فلم ’’نوری‘‘ کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
الطاف حسین کی عمر 79 سال تھی، انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیٹا، ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑے ہیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے چند روز قبل اپنی نئی فلم ’تیرے پیار نوں سلام‘ کا آغاز کیا تھا۔
صحت
پاکستان میں ایم پاکس کا چھٹا کیس رپورٹ
متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا
پاکستان میں ایم پاکس (منکی پاکس) کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا ہے، متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران پکڑا، 44 سالہ شخص خلیجی ممالک سے پاکستان آیا ہے جب کہ متاثرہ شخص کو پمز ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے کوار ڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ ایئرپورٹس پر 6 لاکھ 30 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے اور وزارت صحت صورتحال کی مانیٹرنگ کو یقینی بنارہی ہے۔ وفاق اور صوبائی حکومتیں ایم پاکس سے نمٹنے کیلیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے منکی پاکس (ایم پاکس) کے خلاف پہلی ویکسین ایم وی اے-بی این کو مشروط استعمال کرنے کی منظوری دے دی، مذکورہ ویکسین کو باضابطہ طور پر منکی پاکس کے لیے منظور نہیں کیا گیا۔
عالمی ادارہ صحت نے ویکسین کو اب تک کے نتائج کی روشنی میں محفوظ قرار دیتے ہوئے اگرچہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی لیکن اسے باضابطہ طور پر منظور نہیں کیا گیا۔
عالمی ادارہ صحت ایسی ویکسینز اور ادویات کی ”پری کوالیفائی“ منظوری دیتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ضرورت مند ممالک یا خطے ویکسین یا دوائی کو استعمال کر سکتے ہیں۔
پاکستان
بلاول بھٹو زرداری کی ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد
اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف سےملاقات کی تھی
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر سربراہ جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے, گزشتہ 48 گھنٹے میں بلاول بھٹو زرداری کی دوسری بار مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد ہوئی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کا وفد کے ہمراہ استقبال کیا ۔
بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وفد میں خورشید شاہ ، نوید قمر، مرتضیٰ وہاب اور جمیل سومرو بھی شامل تھے، جے یو آئی کی طرف سے مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، مولانا اسعد محمود، سینیٹر کامران مرتضیٰ، میرعثمان بادینی اور مولانامصباح الدین بھی ملاقات میں شریک ہیں۔
اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سےملاقات کی تھی جس کے بعد وہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے اور نئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کے لیے گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے تاہم مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے اعتراضات اور تجاویز کے باعث آئینی ترامیم منظوری کے لیے قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جاسکیں۔
-
تفریح 2 دن پہلے
اربوں کے فراڈ میں ملوث معروف بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
آج کا بل قانون کی خلاف ورزی ہو گی ، بیرسٹر گوہر
-
دنیا 2 دن پہلے
رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید
-
جرم ایک دن پہلے
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے 2 دہشتگردوں کو سزائیں سنا دیں
-
جرم 10 گھنٹے پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی مستعفی
-
دنیا 2 دن پہلے
کانگو میں بغاوت میں ملوث 37 افراد کو سزائے موت
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور