16 سال قید کاٹنے کے بعد 73سالہ سیف اللہ پراچہ کی گوانتاناموبےسے رہائی منظور
گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی سیف اللّٰہ پراچہ کی رہائی کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیف اللّٰہ پراچہ کے وکیل نے بتایا کہ قیدیوں سےمتعلق امریکی نظرثانی بورڈ نے سیف اللّٰہ پراچہ سمیت 3 قیدیوں کو کلیئر قرار دیا، پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ کو آئندہ چندماہ میں رہا کیا جائے گا، سیف اللّٰہ پراچہ کی رہائی کی تفصیلی وجوہات واضح نہیں کی گئی ہیں ۔
اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیف اللّٰہ پراچہ امریکا کیلئے مزید خطرہ نہیں، سیف اللّٰہ پراچہ پر کسی جرم کا الزام عائد نہیں کیا گیا تھا۔ سیف اللّٰہ پراچہ کو القاعدہ سے تعلق کے الزام میں 2003 ء میں تھائی لینڈ سے پکڑا گیا تھا، سیف اللہ پراچہ کو 2004 ء میں گوانتاناموبے کے حراستی مرکزمنتقل کیا گیا۔
سیف اللّٰہ پراچہ کو گزشتہ سال نومبرمیں نظرثانی بورڈ میں آٹھویں مرتبہ پیش کیا گیا تھا، 73 سالہ سیف اللہ پراچہ 16 سال سے زائد عرصے سے گوانتاناموبے جیل میں قید ہیں۔

شہریوں کے لیے اچھی خبر،سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا
- 9 hours ago

علیمہ خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کو ہم سے دور کیا: شیر افضل مروت
- 8 hours ago

جرمنی نے 81 افغانیوں کو ملک بدر کر دیا
- 7 hours ago

تاجر برادری نے ملک گیر ہڑتال مؤخر کر دی، حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
- 7 hours ago

سینیٹ میں 5/6 فارمولے پر اتفاق، پی ٹی آئی میں اندرونی بحران برقرار
- 7 hours ago

حکومت بیروزگار افراد کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی: وزیراعظم شہباز شریف
- 7 hours ago

کیلیفورنیا: شیرف ڈپارٹمنٹ کے ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک
- 7 hours ago

دنیا بھر کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید، سعودی عرب سرِفہرست
- 9 hours ago

خیبرپختونخوا : سینیٹ کی 2 سیٹوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
- 9 hours ago

چین میں 300 پاکستانی طلبہ کی جدید زرعی تربیت مکمل، وزیر اعظم کا خیر مقدم
- 8 hours ago

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اور بین الاقوامی تعاون ہماری پالیسی کا بنیادی ستون ہے،دفتر خارجہ
- 9 hours ago

🌧️ پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 20 جولائی سے متوقع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 7 hours ago