انوارلحق کاکڑ کی کشمیر کے نگران وزیر اعظم سے ملاقات ،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلےپر تبادلہ خیا ل
انوار الحق کاکڑ نے کہا پاکستان بھارت کے غیرقانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کی حیثیت کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو یکسرمسترد کرتے ہیں


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق اور حق خودارادیت کیلئے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
انہوں نے آزاد کشمیر کے نگران وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے آج (منگل) کواسلام آباد میں ملاقات بھی کی ہے ۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ اقوام متحدہ، سیکورٹی کونسل سے ملحقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا پاکستان بھارت کے غیرقانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کی حیثیت کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو یکسرمسترد کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی مرضی اور عالمی قانون و انصاف کی ضروریات کے خلاف متنازعہ علاقے کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے فیصلے کرنے کا بھارت کو کوئی حق نہیں پہنچتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی نام نہاد قانون سازی اور عدالتی فیصلوں کی آڑ میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بچ نہیں سکتا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بھارت کی پانچ اگست دوہزار انیس کی یکطرفہ اور غیرقانونی کارروائی کا مقصد بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی جغرافیائی ڈھانچے اور سیاسی منظرنامہ کو تبدیل کرنا ہے جو کہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اس کی کوئی جواز نہیں ہے۔
ملاقات میں جموں وکشمیر کے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 13 hours ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 13 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 8 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 11 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 14 hours ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 15 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago






