ناسا کا خلا میں کروڑوں کلومیٹر کے فاصلے سےویڈیو زمین پر بھیجنے کا تجربہ
ویڈیو کو 3 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر پہنچنے میں 101 سیکنڈ لگے


خلائی تحقیقیادارے ناسا نے خلا میں 3 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے ایک وڈیو زمین پر بھیجنے کا تجربہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو کلپ میں ٹیبی نسل کی بلی کو ایک صوفے پر لیزر لائٹ کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس ہائی ڈیفی نیشن وڈیو کو 267 میگا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے3 کروڑ 10 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر پہنچنے میں 101 سیکنڈ لگے، وڈیو زمین سے 31 ملین کلومیٹر دور موجود ایک خلائی جہاز سے جدید ترین لیزر مواصلاتی نظام کا استعمال کرتےہوئے بھیجی گئی ۔
وڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ مریخ پر انسانوں کو بھیجنے جیسے پیچیدہ مشنز کے لیے درکار انتہائی تیز رفتار کمیونی کیشن ممکن ہے۔ وڈیو کو ناسا کے خلائی جہاز سائیکی پروب پر لیزر ٹرانسیور کا استعمال کرتے ہوئے زمین پر دکھایا گیا تھا۔ یہ خلائی جہاز مریخ اور مشتری کے درمیان ایک پراسرار دھاتی چیز کو تلاش کرنے کے سفر پر گامزن ہے۔
We just streamed the first ultra-HD video brought to you via laser from deep space. And it’s a video of Taters, a tabby cat.
— NASA (@NASA) December 19, 2023
This test will pave the way for high-data-rate communications in support of the next giant leap: sending humans to Mars. https://t.co/tf2hWxaHWO pic.twitter.com/c1FwybYsxA
اس ویڈیو میں ٹیسٹ گرافکس اوورلے بھی دیکھے جا سکتے ہیں جن میں خلائی جہاز سائکی کے مدار میں راستے، لیزر اور اس کے ڈیٹا کے بارے میں تکنیکی معلومات شامل ہیں۔جب یہ ویڈیو بھیجی گئی تو خلائی جہاز زمین اور چاند کے درمیان فاصلے سے 80 گنا زیادہ دوری پر تھا۔ روایتی طور پر خلائی مشن ڈیٹا بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے ریڈیائی لہروں پر انحصار کرتے ہیں لیکن لیزر کے ساتھ کام کرنے سے بھیجے جانے والے ڈیٹا کی شرح میں 10 سے 100 گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔
جے پی ایل میں ٹیک ڈیمو کے پراجیکٹ مینیجر بل کلپ سٹین نے کہا کہ اس تجربے کا ایک ہدف لاکھوں میل کے فاصلے پر براڈ بینڈ وڈیو کو منتقل کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہے۔اس ہائی ڈیفی نیشن وڈیو کو 267 میگا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے زمین پر بھیجنے میں 101 سیکنڈ لگے، جو گھریلو براڈ بینڈ کنکشنز کے مقابلے میں بہت تیز ہے۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 7 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 13 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 8 گھنٹے قبل









