پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا چیف الیکشن کمشنر پر تحفظات کا اظہار
چیف الیکشن کمشنر نے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، بار کونسل


پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
بار کونسل نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، انتخابات کی شفافیت پر بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔شکایات دور کئے بغیر انتخابی ٹائم لائن پر عمل کرنا استحکام کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں مواقع فراہم ہونے چاہئیں۔
بار کونسل نے الیکشن کمیشن کے انتخابی طریقہ کار، حلقہ بندیوں اور نشستوں کی تقسیم پر بھی سوال اٹھا دیئے ہیں۔اپنے اعلامیہ میں بار کونسل نے کہا کہ یہ تاثربڑھ رہا ہےکہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی موجودگی میں شفاف انتخابات نہیں کرائے جا سکتے جب کہ جہلم، گجرانوالہ اور ضلع راولپنڈی میں نشستوں کی تقسیم میں عدم توازن دیکھا گیا۔
بارکونسل نے 8 فروری کے انتخابات شفاف طریقہ کارسے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات طے شدہ تاریخ پر اور شفاف ہوں، تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، بارکونسل کا بنیادی مقصد محض انتخابات نہیں بلکہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہے۔
پاکستان بار کونسل نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے موجودہ حلقہ بندیاں انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھا رہی ہیں، کمیشن کا طرز عمل عام انتخابات کی سالمیت کے بارے میں سنگین شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے، ان حالات کی روشنی میں الیکشن کمیشن ان نازک معاملات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کو کمیشن کے ہر عمل کی توثیق کرنے کے بجائے ان تضادات کا نوٹس لینا چاہیے، بنیادی مقصد محض انتخابات نہیں ہے بلکہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہوں
پاکستان بار کونسل نے مزید کہا کہ وکلاء کنونشن کا مقصد آزادانہ، منصفانہ اور شفاف عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے، بار کونسل جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابی عمل میں شفافیت کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 9 گھنٹے قبل







