پاکستان
وزیراعظم آج دورہ پشاور میں مہمند ڈیم کےتعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج پشاورکادورہ کررہے ہیں جہاں وہ مہمندڈیم کے تعمیراتی کام کاجائزہ لیں گے، اس موقع پر چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد 2مئی 2019 کو رکھا تھا ، مہمند ڈیم دریا سوات پر قبائلی ضلع مہمند میں تعمیر کیا جارہا ہے، یہ کثیر المقاصد منصوبہ سیلابی صورتحال کو کنڑول کرنے، زراعت اور شہری ضروریات کے لیے پانی ذخیرہ کرنے، سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ 309ارب روپے سے زائد لاگت سے بننے والے مہمند ڈیم کی اونچائی 213 میٹر ہوگی جس میں 1.293 میلین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی اور 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ بجلی، آبپاشی اور سیلاب سے بچاو کے ضمن میں پاکستان کو مہمند ڈیم کی تکمیل کے بعد سالانہ 51 ارب روپے کا فائدہ حاصل ہوگا۔
وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کے مطابق اس منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے جو کورونا وباء کے باوجود بھی تعطل یا تاخیر کا شکار نہیں ہوا، واپڈا اس منصوبے کو اپنی مقررہ مدت سال 2025 تک پایہ تکمیل کو پہنچانے کے لیے پر عزم ہے۔
وزیر اعظم عمران خان پشاور میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت شاہی بالا، ریگی للمہ پشاور میں کم لاگت فیملی فلیٹس کی مزدوروں میں تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا حکومت کے زیر انتظام ہے جس میں 2056 فیملی فلیٹس مالکانہ حقوق کی بنیاد پر صوبے کے رجسٹرڈ ورکرز میں تقسیم کئے جائیں گے۔ فلیٹس کی فراہمی کاعمل بھی آج سے شروع ہوگا۔فلیٹ کی قیمت چھبیس لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جس میں سے تین لاکھ روپے حکومت ادا کریگی جبکہ باقی ماندہ قیمت کی ادائیگی اقساط میں ہوگی۔ تقسیم کا طریقہ کار قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا جس میں 3 فیصد بیواؤں اور 2 فیصد معذور افراد کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں 30 کلاس رومز پر مشتمل اسکول بھی شامل ہے۔ وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔
علاقائی
لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک
وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی
لاہور : چلڈرن اسپتال میں تین سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک
چلڈرن ہسپتال لاہور میں علاج کےلیے آنے والے والدین کا 3 سالہ اکلوتا بیٹا کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا،
وزیر اعلی مریم نواز نے نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے چونیاں سے آئے ہوئے والدین کے ساتھ چل کر آنے والا 3 سالہ باسم مردہ حالت میں واپس پہنچا، بچہ معائنے کے لیے چلڈرن ہسپتال آیاتھا۔
حادثے کا واقع اسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے والے پارک میں پیش آیا جہاں بچہ کھیلتے ہوئے گٹر میں جا گرا، بچے کو جب باہر نکالا گیا تو وہ اس وقت وہ دم توڑچکا تھا، باسم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، پولیس نے بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے والے کر دی۔
بچے کے والدین کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کرتے ہوئے میت کو آبائی شہر لے گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔
،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہسپتال میں گٹر کے مین ہول کا کھلا ہونا انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے۔
علاقائی
مکیش کمار چاؤلہ کو سندھ کابینہ میں وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ مل گیا
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی
مکیش کمار چاؤلہ کی سندھ کابینہ میں واپسی ہو گئی ہے ، ان کو کابینہ میں وزیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ دیا گیا ہے۔
مکیش کمار چاؤلہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت کابینہ اراکین اور اراکین سندھ اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل سندھ حکومت نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر کے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
سندھ حکومت نے صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ایکسائز کا محکمہ واپس لے کر مکیش کمار چاولہ ایک بار پھر وزیر ایکسائیز تعینات کیا گیا تھا تاہم شرجیل میمن کے پاس اطلاعات اور ٹرانسپورٹ کے محکمے رہ گئے۔
ٹیکنالوجی
پی ٹی اےکاغیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ
یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایت کی روشنی میں پی ٹی اے کی جانب سے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔
وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
وی پی این کا استعمال غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
علاقائی 5 گھنٹے پہلے
اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان
-
تجارت 2 دن پہلے
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کھیل 39 منٹ پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ سے کرے، محسن نقوی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
تجارت 3 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا