Advertisement
علاقائی

ملتان:ضلعی انتظامیہ کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ملتان : پنجاب بھر کی طرح ملتان میں بھی ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پوری طرح متحرک ہے جبکہ خلاف ورزی پر جرمانوں سمیت مختلف کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 20th 2021, 2:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق  شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر4 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج  کرلیا گیا ۔  کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر 9بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ماسک نہ پہننے پر27شہریوں  پر 16ہزار 500روپے جرمانہ   عائد کیا گیا جبکہ  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہریوں کو مجموعی طور 86 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔شہر میں  پابندی کے باوجود رات 8بجے کے بعد کھلے  3 کاروباری مراکز سیل کردئے گئے۔

واضح رہے کہ ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید104فراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار856ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 86ہزار 184ہو گئی ہے ۔ صوبہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ29ہزار 913ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 9ہزار 563افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں میں مثبت کیسزکی شرح 7.79 فیصدرہی۔

Advertisement