تعلیمی بورڈفیصل آبادنے امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ سالانہ2023کے نتائج کا اعلان کردیا
کامیابی کاتناسب 38.79 فیصد رہا
فیصل آباد: تعلیمی بورڈفیصل آبادنے امتحان انٹرمیڈیٹ سیکنڈ سالانہ2023کے نتائج کا اعلان کردیا۔
شرکت کرنے والے کل 24033 امیدواران میں سے 9322 طلبا و طالبات پاس ہوئے یوں کامیابی کاتناسب 38.79 فیصد رہا۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادکی جانب سے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ، سیکنڈ و کمپوزٹ (سیکنڈ) سالانہ 2023کے نتائج کے اعلان کی سادہ و پروقار تقریب ڈویژنل کمشنر و چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن اورکنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق صبح 10بجے ڈویژنل کمشنر و چیئرپرسن بورڈ سلوت سعید نے بٹن دبا کر رزلٹ آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹwww.bisefsd.edu.pk پر بھی اپ لوڈ ہو گیا۔
اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ،سیکنڈ و کمپوزٹ (سیکنڈ)سالانہ کے انعقاد کیلئے فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلباوطالبات کیلئے 58 الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔
اس موقع پر چیئرپرسن بورڈ سلوت سعید نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پی بی سی سی کے وضع کردہ سخت ایس او پیز کے مطابق مارکنگ کا عمل انتہائی احتیاط،محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی نہ ہواور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے کیونکہ یہی بچے پاکستان کا شاندار مستقبل ہیں جو انشااللہ تعالیٰ کل کو وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کو یقین ہے کہ نتائج شفاف اور غلطیوں سے مبراہیں تاہم طلباوطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی حاصل ہے لہٰذا ایسے بچے جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے متعلق تذبذب یاغیریقینی صورتحال کا شکار ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے طلباوطالبات جن کی جوابی کاپیوں میں کوئی غلطی پائی گئی تونہ صرف ان کا تصحیح شدہ رزلٹ فوری دوبارہ جاری کیا جائے گا بلکہ انہیں ری چیکنگ کی ادا کردہ فیس بھی واپس کر دی جائے گی۔
فرانس میں 2 ٹرامز آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد زخمی
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی چیئرمین سے ملاقات کا امکان
- 2 گھنٹے قبل
کرم : امن معاہدے کے تحت تمام مورچوں کی مسماری کا عمل آج سے شروع
- 4 گھنٹے قبل
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی میں رابطہ
- 19 منٹ قبل
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا
- 3 گھنٹے قبل
امریکا، بیلجیم، سعودی عرب اور امارات سمیت 12 ملکوں سے مزید 107 پاکستانی بے دخل
- ایک گھنٹہ قبل
وفاقی دارالحکومت میں ناکہ پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک کانسٹیبل شہید
- ایک گھنٹہ قبل
افغانستان میں 2 درجن سےزائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کررہےہیں، خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل
لاس اینجلس میں لگی بدترین آگ تاحال بے قابو،متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار کے بعدکرفیو نافذ
- 5 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان میں سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کی ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل