تاؤ بٹ میں پارہ منفی 21، لہہ میں پارہ منفی 13، پاراچنار منفی 12، استور میں منفی 11 رہا، گوپس منفی 10، سکردو منفی 9، کالام منفی 7 اور ہنزہ میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا


لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند میں نمایاں کمی کے ساتھ خشک سردی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔
لاہور، منچن آباد، بصیرپور اور دیگر شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا، قصور، ننکانہ صاحب، پتوکی، عارف والا، ساہیوال اور رینالہ خورد میں بھی بادل برس پڑے۔ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں مزید بارش کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ آزاد کشمیر بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، تاؤ بٹ میں پارہ منفی 21، لہہ میں پارہ منفی 13، پاراچنار منفی 12، استور میں منفی 11 رہا، گوپس منفی 10، سکردو منفی 9، کالام منفی 7 اور ہنزہ میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان جبکہ ایم 5 ملتان سے روہڑی تک بند کر دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی موسم آج سرد اور خشک ہے،وہاں موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،شہرمیں کل سے درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خشک موسم کے ساتھ خنک رات محسوس کی جائے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ہے،شمالی سمت سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 6 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 days ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 days ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 4 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 6 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 4 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 14 hours ago






