بی جے پی کی انتہا پسندی عروج پر،مودی سرکار نے ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں نماز پڑھنا جرم بنادیا
پولیس نے نمازیوں کو تھانے بلا کر پوچھ گچھ کی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی پر گھر جانے کی اجازت دی


ممبئی :بھارت میں مودی سرکار کی ہندتوا کی انتہا پسندی عروج پر ہے،ریاست اترپردیش کے ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنے پر 2 مسلمانوں کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ گیا جس سے مودی حکومت کا نام نہاد سیکولر اسٹیٹ کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں ریلورے اسٹیشن کے احاطے میں اپنی کار کے پیچھے نماز پڑھنے پر دو مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنماؤں نے درج کرایا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس عمل کی وجہ سے کار پارکنگ کا مقصد فوت ہوگیا۔
اس حوالے سے واقعہ کےعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے غنڈوں نے دونوں نمازیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور نفرت آمیز نعرے بازی کی ،جس پرالٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ریاستی پولیس نے نمازیوں کے خلاف ہی مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،اورپولیس نے نمازیوں کو تھانے بلا کر پوچھ گچھ کی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی پر گھر جانے کی اجازت دی۔
تاہم پولیس نے ہندواتوا کے غنڈوں کے خوف سے ابھی مقدمہ ختم نہیں کیا۔ تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں نمازیوں کو شہر سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے،نمازیوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی کار کے عقب میں عبادت کر رہے تھے جس سے کسی دوسرے کو کوئی زحمت یا پریشانی کا سامنا بھی نہیں تھا۔
دونوں شہریوں نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف قانونی کارروائی بھارت میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کی عکاس ہے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 10 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 5 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 9 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 5 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 6 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل






