نیویارک : فلسطین پر اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی درخواست پرغزہ کی کشیدہ صورتحال پر غورکے لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا، مظلوم فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک پہنچ گئے، پاکستان، ترکی، سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ گئے ہیں۔ تیونس کے وزیر خارجہ بھی قافلے میں شامل ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کی حمایت کیلئے سفارتی مشن پر ہیں۔
اس سے قبل صدرجنرل اسمبلی والکربوزکراوراوآئی سی ممالک کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے بھی عشائیہ میں شرکت کی ، پاکستان کے اقوامِ متحدہ میں مندوب منیر اکرم اور امریکا میں سفیر اسد مجید خان بھی عشائیے میں موجود تھے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبالیہ خطاب میں نہتے فلسطینیوں پر ڈھائی جانےوالی بربریت کا ذکر کیا، انہوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور امن و امان کو درپیش خطرات کا حوالہ بھی دیا۔ وزیرخارجہ نے اس نئے انسانی المیے کے تدارک کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔وزیرخارجہ نے معززمہمانوں کو فلسطین میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا ۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جارحیت گیارہویں روز بھی جاری ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق اب تک اسرائیلی جارحیت کے باعث 64 بچوں سمیت 227 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 19 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
- 42 منٹ قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- ایک دن قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- ایک دن قبل

وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لئے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان کر دیا
- 37 منٹ قبل

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 14 منٹ قبل

وزیرِ اعظم کا مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ،حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش
- 25 منٹ قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 21 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا دستہ جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری-2026 میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا
- 30 منٹ قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 21 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 20 منٹ قبل














