جی این این سوشل

جرم

سرگودھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

سرگودھا:سرگودھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کپڑے کا تاجر نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سرگودھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
سرگودھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

تفصیلات کے مطابق  سرگودھا کے علاقے اننت پورہ کا رہائشی محمد احسن موٹرسائیکل پر دکان کی طرف آرہا تھا کہ کالج روڈ بھلوال پر موٹرسائیکل سوار وں نےپسٹل سے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا  ، مقامی دکانداروں نے ہسپتال پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ ملزم  فرارہونے میں کامیاب  ہوگئے ، پولیس  کی جانب  سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں  اور ملزمان کی گرفتاریکیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں ۔

علاقائی

پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

پنجاب   حکومت کی جانب سے  طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان کر دیا۔

حکومت پنجاب  کی جانب سے  طلبہ کے لیے اعلان کردہ بائیکس کی تعداد 20 ہزارسے بڑھا کر 27 ہزار 200 کردی گئی ہے، جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے الیکٹرک بائیکس کے لیے درخواست جمع کروانے والی ہر طالبہ کے لیے بائیک دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ  یتیم اسٹوڈنٹس کو بالکل فری بائیکس دی جارہی ہیں، بینک آف پنجاب نے 20 ہزار طلبہ و طالبات کو بائیک کے لیے قرض دینے کی منظوری دے دی۔

ترجمان کے مطابق طلبہ و طالبات میں ساڑھے سات ہزاربائیکس تقسیم کر دی گئی ہے،روزانہ کی بنیاد پر ڈیلیوری جاری ہے,پانچ ہزار سے زیادہ پیٹرول بائیکس کی ڈیلوری مکمل ہو چکی ہے، جبکہ ویٹنگ لسٹ میں 15 ہزار سے زیادہ سٹوڈنٹس موجود ہیں جنہیں بائیک کیلئےموقع دیا جائیگا

ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ مزید ساڑھے 6 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی پر کام جاری ہے، تمام بائیکس پر 2 سال کی انشورنس و سروس فراہم کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ نے شوہر سے  علیحدگی کا اعلان کر دیا

اہلیہ نے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ نے شوہر سے  علیحدگی کا اعلان کر دیا

معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ نے  شادی کے 29سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔

سائرہ بانو نے پیر کو اپنے شوہر اور آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ’’یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں اہم جذباتی تناؤ کے بعد آیا ہے۔

سائرہ کی وکیل وندنا شاہ نے جوڑے کے علیحدگی کے فیصلے کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا  کہ دونوں کے درمیان  تعلقات میں جذباتی مسائل اور اختلافات پیدا ہو چکے ہیں، جنہیں حل کرنا ممکن نہیں رہا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نے محسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کے باعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیدا ہو گیا ہے جسے اس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصر ہیں۔

سائرہ نے اس مشکل وقت میں عوام سے پرائیویسی اور ہمدردی کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ موسیقار اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی،اور ان کی اولاد میں دو  بیٹیاں خدیجہ، رحیمہ اور بیٹا امین شامل  ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

عدالت نے بانی پی ٹی آئی  کی  10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی  اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے  وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، جبکہ کی ایف آئی اے کی طرف سے اسپیشل پراسیکوٹرز عمیر مجید ملک اور ذوالفقارعباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی  کی  10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll