میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے 53 واں یوم شہادت، وزیر اعظم سمیت دیگر کا خراج عقیدت
میجر محمد اکرم شہید نے فرض شناسی اور وطن سے عہد وفاء کی ایسی مثال قائم کی جو نوجوان نسل کیلئے قابل تقلید ہے،شہبا زشریف


میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے 53 واں یوم شہادت پر وزیر اعطم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میجر محمد اکرم شہید نے مشرقی پاکستان میں لڑتے ہوئے جرات و بہادری کی لازوال مثال قائم کی، میجر محمد اکرم شہید نے دشمن کی عددی برتری کی پرواہ کئے بغیر اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ میجر محمد اکرم شہید نے فرض شناسی اور وطن سے عہد وفاء کی ایسی مثال قائم کی جو نوجوان نسل کیلئے قابل تقلید ہے، مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر محمد اکرم شہید 19 مئی 1971ء کو مشرقی پاکستان میں ایک کمپنی کی کمانڈ کر رہے تھے، میجر محمد اکرم نے علاقے کا بہادری سے دفاع کیا اور دشمن کو پیش قدمی نہیں کرنے دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 03 دسمبر 1971ء کو انہیں دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا حکم دیا گیا، میجر محمد اکرم شہید نے پیش قدمی کرتے ہوئے دشمن کے 3 ٹینک تباہ کئے، لڑائی میں میجر محمد اکرم شہید شدید زخمی ہوئے اور 5 دسمبر 1971ء کو شہادت کو گلے لگا لیا۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 10 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 12 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 7 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
