کھیل
پاکستان نے عالمی بلائنڈٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا
فائنل میں پاکستان بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سےشکست دے کر ورلڈ چیمپئن بن گیا
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ہرا کر پہلی مرتبہ عالمی بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے چمپئین کا تاج سجا لیا۔
ملتان میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سےشکست دے کر ورلڈ چیمپئن بن گیا، پاکستان پہلی بار بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بنا۔
قومی بلائنڈ نے گیارھویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا، پاکستان بلائنڈ کی جانب سے نثارعلی 72 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل بنگلادیش نے7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، بنگلادیش کی جانب سے عارف حسین 54 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان
احسن اقبال نے کراچی تا حیدرآباد نئی موٹروے بنانے کا اعلان کردیا
احسن اقبال نے کہا کہ 5 ارب روپے کا منصوبہ معاشی ترقی کی سوچ کا مظہر ہے، پاکستان کو برآمد کرنے والا ملک بنانا ہے اور پاکستان کی ترقی کے لئے صنعتی پیداوار بڑھانی ہوگی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے سائٹ لمیٹڈ سے خطاب میں کراچی تا حیدرآباد نئی موٹروے بنانے کا اعلان کردیا۔
سائٹ لمیٹڈ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے سائٹ کے لئے 5 ارب کا منصوبہ منظورکیا ہے، جس کا وعدہ وزیراعظم نے کیا تھا اور اسی منصوبے کا جائزہ لینے آیا تھا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ 5 سالہ منصوبہ پاکستان کو مضبوط بنائے گا جس کا اعلان وزیراعظم اسی مہینے کریں گے، ایکسپورٹرز کو کہتا ہوں حکومت آپ کی پشت پر کھڑی ہوگی۔ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں، مایوسی کے بادل چھٹ جائیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ 5 ارب روپے کا منصوبہ معاشی ترقی کی سوچ کا مظہر ہے، پاکستان کو برآمد کرنے والا ملک بنانا ہے اور پاکستان کی ترقی کے لئے صنعتی پیداوار بڑھانی ہوگی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کہتے ہیں کہ ملک سے انتشارختم کرکے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، چین نے 30 رکنی پاکستانی ماہرین کے وفد کو مدعو کیا ہے۔ پاکستانی وفد 10 سے 23 دسمبر کو چین کا 2 ہفتوں کا دورہ کرے گا۔
پاکستان
بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات
اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔
اکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے دوطرفہ سماجی و ثقافتی رابطوں میں اضافہ پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔
پاکستان
ای سی او ممالک کےدرمیان اقتصادی تعاون سے خطے میں امن واستحکام آئے گا، اسحا ق ڈار
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ریل اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے رہا ہے تاکہ ہمسایہ ملکوں اور دیگر ممالک کے ساتھ اشیاء کی نقل و حمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ وسیع تر روابط، ویزے کی پالیسی میں نرمی اور سرحدی طریقہ کار کو آسان بنانا ای سی او کے خطے کی جغرافیائی اور اقتصادی استعداد کار سے استفادہ کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے آج(منگل کو) ایران کے شہر مشہد میں ای سی او کانفرنس کے وزراء کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس حکمت عملی سے پائیدار ترقی کے لئے ایک دوسرے پر انحصار کرنے اور رکن ملکوں کو توانائی کے وسائل کے موثر استعمال کیلئے بہتر حکمت عملی وضع کرنے میں مدد ملے گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ای سی او ملکوں کے درمیان وسیع تر اقتصادی تعاون سے خطے میں امن و استحکام آئے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ خطے اور ای سی او کے ادارے بہتر حکمت عملی اور عوامی سطح پر رابطوں کے ذریعے ہدہرے اے مقاصد کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ریل اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دے رہا ہے تاکہ ہمسایہ ملکوں اور دیگر ممالک کے ساتھ اشیاء کی نقل و حمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
اسحاق ڈار نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور لبنان اور شام پر اس کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش ظاہر کی جہاں اسرائیل نے علاقائی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزارت داخلہ کی سفارش پر پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے قومی پالیسی 2024 کی منظوری
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق
-
دنیا ایک دن پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع