جی این این سوشل

کھیل

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو دس وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو دس وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی
دوسرا ٹی 20: پاکستان نے زمبابوے کو دس وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔

زمبابوے کی جانب سے دیا جانے والا 58 رنز کا ہدف پاکستان نے چھٹے اوور میں حاصل کر لیا، پاکستان کی طرف سے عمیر یوسف 15 اور صائم ایوب نے 36 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

زمبابوے نے پاکستان کو جیت 58 رنر کا ہدف دیا، زمبابوے کی جانب سے برین بینٹ 21 اور وکٹ کیپر بلے باز مرومانی 16 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگر کا ہندسہ عبور نہ کر سکا۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عباس آفرید نے دو ابرار احمد،حارث رؤف ، سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دنیا

اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد منظور

جنرل اسمبلی نے مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ  کی جنر ل اسمبلی میں   فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے قرارداد منظور کرلی۔

جنرل اسمبلی نے 8 کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے قرارداد منظورکرلی، امریکا اور اسرائیل نے قرارداد کی مخالفت کی جبکہ 7 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور آزاد ریاست کے حق کو بھی تسلیم کیا جبکہ مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس  میں بین الاقوامی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے  غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ 1967 کی سرحدی تقسیم کے مطابق دو ریاستی حل کا مطلب ہے کہ دونوں ریاستیں ایک دوسرے کے ساتھ امن و امان کے ساتھ رہیں۔

اجلاس کے دوران جون 2025 میں نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں سفارتی کوششوں کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی

انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے کے بعد تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی

 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہر دن نیا ریکارڈ قائم ، 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے کے بعد تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ تیزی کا رحجان برقرار ہے، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں نافذ مارشل لا اٹھانے کا اعلان

پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد کابینہ نے بھی ملک سےمارشل لااٹھانےکی منظوری دےدی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں نافذ مارشل لا اٹھانے کا اعلان

جنوبی کوریا کے صدر نے چند گھنٹوں کے بعد مارشل لا اٹھانے کا اعلان کیا جس کے بعد  پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد کابینہ نے بھی ملک سےمارشل لااٹھانےکی منظوری دےدی۔

جنوبی کوریا کے صدر کو چھ گھنٹوں میں مارشل لا اٹھانا پڑگیا، مارشل لا ہٹانے کا اعلان ہوتے ہی فوج کی بیرکوں میں واپسی شروع ہو گئی۔جنوبی کوریا کی اپوزیشن نے صدر سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے حکمران جماعت کے ملوث تمام افراد کے احتساب پر زور دیا۔

دوسری جانب  جنوبی کوریا کی سب سے بڑی مزدور یونین نے بھی صدر  سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کے مستعفی نہ ہونے تک ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں پارلیمنٹ نے مارشل کے نفاذ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ جنوبی کوریا کے 300 کے ایوان میں 190 ارکان نے مارشل لا کے خلاف ووٹ دے کر صدارتی فیصلے کو کالعدم قراردے دیا تھا۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کیا، شمالی کوریاکی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll